| | | | | | |

انڈر 19 ایشیا کپ سیمی فائنلز،پاکستان اور بھارت کا مقابل کون،فیصلہ کن شو سیٹ

کرک اگین رپورٹ

Image by Twitter

انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں پاکستان کے ساتھ بھارت نے بھی سیمی فائنل کی سیٹ کنفرم کرلی ہے،یہ گروپ اے کا خلاصہ ہے۔گروپ بی سے بھی 2 ٹیموں بنگلہ دیش اور سری لنکا نے بھی کوالیفائی کیا ہے۔اب سوال یہ ہے کہ سیمی فائنل میں کون کس کے مقابل ہوگا۔اس کے لئے منگل 28 دسمبر کا میچ اہمیت کا حامل ہوگا۔

بھارت انڈر 19 ایشیا کپ سیمی فائنل میں داخل،افغانستان آئوٹ

یہ میچ منگل 28 دسمبر 2021 کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔گروپ کا یہ میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی انڈر 19 ٹیموں کے مابین ہوگا۔۔دونوں ٹیموں نے 2 میچز کھیل لئے ہیں۔دونوں ہی 4 پوائنٹس کے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔گویا یہ میچ ان میں سے ایک ٹیم کی برتری ثابت کرے گا۔یہی میچ یہ فیصلہ کرے گا کہ کس ٹیم نے گروپ اے کی کس ٹیم کے سامنے ناک آئوٹ مرحلے میں آنا ہے۔

ایونٹ کے سیمی فائنل 30 دسمبر کو دبئی اور شارجہ میں شیڈول ہیں،اب بنگلہ دیش یا سری لنکا میں سے ایک نے ٹاپ کرنا،دوسرے نے پوزیشن 2 پر آنا ہے۔

انڈر 19 ایشیا کپ،پاکستان آخری میچ بھی جیت گیا،

\قاعدہ کی رو سے گروپ اے کی ٹاپ ٹیم گروپ بی کی سیکنڈ ٹیم سے سیمی فائنل کھیلے گی،اسی طرح گروپ اے کی سیکنڈ ون ٹیم گروپ بی کی ون سائیڈ سے سیمی فائنل کھیلے گی۔گویا پاکستان اور بھارت کے مقابل بنگلہ دیش اور سری لنکا میں سے ہونگے۔ان کے سیمی فائنل کے بعد پاک بھارت لٹل اسٹارز کے فائنل کی بات کی جاسکتی ہے۔ایسا ہوا تو یہ فائنل یوتھ کپ کو میگا ایونٹ میں تبدیل کردے گا۔اس کی اہمیت اس لئے بھی زیادہ ہے کہ اس کے فائنل کے 14 روز بعد ویسٹ انڈیز میں انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *