کرک اگین تازہ ترین نیوز
Twitter Image
انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوسرے روز 4 میچزکا فیصلہ ہوا،قریب تمام میچز ہی ون سائیڈڈ رہے،کوئی اپ سیٹ نہیں ہوا۔جنوبی افریقا کی ٹیم فتح کا موقع پاکر بھی محروم ہوگئی،اس کے مقابل موجود بھارتی ٹیم کم اسکور کے باوجودا پنی بائولنگ کے بل بوتے پر پہلی فتح رقم کرگئی ہے۔
انڈر 19 ورلڈ کپ،بھارت اور آئرلینڈ کو مشکلات،چاروں میچز کی تازہ ترین اپ ڈیٹ
پہلے دیگر میچز کا ذکر ہو۔پورٹ آف سپن میں گروپ سی کے کائونٹر میں زمبابوے نے پاپانیو جینی کو بڑے مارجن228 رنز سے ہرادیا۔فاتح ٹیم کے 321 رنز 7 وکٹ کے جواب میں ناکام ٹیم 35 اوورز میں صرف 93 رنزبناپائی۔زمبابوے کے کپتان باوا کی سنچری قابل ذکر رہی۔
گروپ بی کا جارج ٹائون میں کھیلا گیا میچ آئرلینڈ نے جیت ہی لیا۔اس نے یوگنڈا کو 39 اسکور کے فرق سے شکست دی۔آئرش ٹیم 9 وکٹ پر 236 تک ہی کرسکی تھی،مقابل ناتجربہ کار ٹیم 100 سے پہلے 6 وکٹ کھونے کے باعث مقابلہ نہ کرسکی۔11 بالز قبل 197 پر آئوٹ ہوئی۔آئرلینڈ کے کپتانجشوا کوکس کے 111 رنزبنانے کے ساتھ اس کے بائولر میتھیو ہیمفیرز نے 25 رنزکے عوض 4 آئوٹ کئے۔
باسٹری میں گروپ اے کا میچ تھوڑا اچھا ہی رہا۔متحدہ عرب امارات کے284 رنزکے جواب میں کینیڈا نے جم کر مقابلہ کیا،یہ الگ بات ہے کہ ٹیم 235 پر آئوٹ ہوئی۔49 رنز سے ہارنے والی کینیڈین ٹیم کے لئے اس کے کپتان نے اچھی اننگ کھیلی۔مہر پٹیل یوں بدقسمت رہے کہ 4 رنزکی کمی سے سنچری نہ کرسکے اور 96 پر آئوٹ ہوگئے۔
گروپ بی میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 45 رنز سے شکست دے دی،بلیو کیپس نے اگر چہ بڑا اسکور نہیں کیا۔وہ 47 ویں اوور میں 232 ر ڈھیر ہوئے۔جواب میں پروٹیز نے ایک موقع پر 4 وکٹ پر 138 اسکور بنالئے تھے لیکن وکٹ گرتے ہی پوری ٹیم 187 رنزپر سمٹ گئی۔اننگ کی 26 بالز ابھی باقی تھیں۔ڈٖیوڈ بریوس نے 63 کئے۔راج باوا نے 47 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔