ٹرینیڈاڈ،کرک اگین رپورٹ
Image source Twitter
پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ میں شاندار آغاز،گروپ سی میں اپنی مہم کی شروعات میں زمبابوے کو مار مارکر ادھ موا کردیا۔اسے فتح کے لئے 316 اسکور کا بڑا ہدف دیا ہے۔ویسٹ انڈین وکٹوں پر اتنا بڑا اسکور بنانا آسان نہیں ہے،اس کارکردگی کا سہرا خان کرکٹرز کا جاتا ہے،حسیب اللہ خان کی سنچری اورعرفان کی ہاف سنچری نے حریف بائولرز کو بے بس کردیا۔
انڈر 19 ورلڈ کپ میں آج 3 میچ،پاکستان زمبابوے کا مقابلہ اہم
ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں گروپ سی کے میچ میں زمبابوے نے قیمتی ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،اس کا آغاز اچھا نہ تھا۔8 کے مجوعہ پر محمد شہزاد اور 55 کے اسکور پر عبد الفصیح پویلین لوٹ گئے،فصیح 27 اور شہزاد 5 رنزہی بناسکے۔
پھر تیسری وکٹ پر حسیب اللہ خان اور عرفان خان نے تیسری وکٹ پر 189 رنزکی شراکت قائم کرکے بڑے اسکور کی بنیاد رکھ دی۔عرفان شاندار 75 اسکور بناکر گئے۔حسیب اللہ خان نے 155 بالز پر 135 کی اننگ کھیلی۔4 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔کپتان قاسم اکرم نے 20 اور ذیشان ضمیر نے 21 رنزکی اننگز کھیلیں۔باقی کوئی بڑا اسکور نہ کرسکا۔پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 315 اسکور کئے۔
زمبابوے کی جانب سے ایلکس فالائو نے 58 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں، میک گینی ڈوبے نے 68 رنزدے کر 3 کھلاڑی آئوٹ کئے۔