| | | | |

انڈر 19 ورلڈ کپ،شیخ رشید نے کپتان کی مدد سے بھارت کو فائنل میں پہنچا دیا

 

کرک اگین رپورٹ

شیخ رشید نے کپتان کی مدد سے بھارت کو انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل میں ہہنچادیا۔شیخ ریشید نے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں چوتھی وکٹ پر 204 رنز کی شراکت بھی بنائی۔

یہ پاکستان تھوڑی تھا جو آئی سی سی ایونٹ کے ناک آؤٹ میچ میں آسٹریلیا سے ہارجاتا۔ یہ بھارت تھا۔اس نے آسٹریلیا کو آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بڑی آسانی کے ساتھ 96 رنز سے ہرادیا۔

کینگروز بچے بلیو شرٹس کے چھوٹوں کے سامنے کھڑے ہی نہ ہوسکے۔اس طرح ایونٹ کا فائنل اب بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔بھارت اوور آل 8 ویں بار فائنل کھیلے گا۔

دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے 5 وکٹ پر 290 اسکور کئے۔کپتان یش دھول نے 110 اور شیخ رشید نے 94 رنز کئے۔

جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم ویں 42 اوور میں 194رنز پر ڈھیر ہوگئی۔وکی استول نے 3 اور روی کمار و سندھو نے 2،2 آئوٹ کئے ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *