| | | |

انگلش ٹیسٹ کپتان بین سٹوکس کی نیوزی لینڈ کے لئے کھیلنے کی کوشش

کرائسٹ چرچ،لندن:کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کے موجودہ کپتان بین سٹوکس کا انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے نیوزی لینڈ کی جانب سے کھیلنے کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے۔اس کے لئے اس وقت کے سینئر کھلاڑی سمیت کیوی سلیکٹرز کی مشاورت،جواب تک ریکارڈ پر آگئے ہیں۔

انگلش ٹیسٹ کپتان بین سٹوکس کی نیوزی لینڈ کے لئے کھیلنے کی کوشش.سال کے شروع میں انترنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے نیوزی لینڈ کے مایہ ناز بیٹر راس ٹیلر کی کتاب بلیک اینڈ وائٹ کے انکشافات جاری ہیں۔آئی پی ایل میں تھپڑ پڑنے،نیوزی لینڈ میں نسل پرستی کے شکارہونے کی شکایت کے بعد اب تیسرا بڑا انکشاف آیا ہے۔

برسبین اولپمکس 2032،کرکٹ آسٹریلیا کا نیا پلان

راس ٹیلر نے لکھا ہے کہ  بین  سٹوکس نے ان سے نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے کھیلنے کا کہا تھا،یہ اس وقت کی بات ہے جب سٹوکس 18 سال کے تھے،انگلینڈ میں ڈرہم کے لئے کائونٹی کھیل رہے تھے،وہ نیوزی لینڈ کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے،میں نے اپنے سلیکٹر سے کہا تو انہوں نے مجھے جوابی ای میل کی کہ سٹوکس کو پہلے کیوی کرکٹ کا ڈومیسٹک ایونٹ کھیلنا ہوگا۔سٹوکس اس وقت تیار نہ ہوئے۔

اصل میں بین سٹوکس نیوزی لینڈ میں پیدا ہوئے،وہاں کی شہریت ہے۔12 سال کی عمر میں انگلینڈ منتقل ہوگئے تھے۔پھر انہوں نے انگلینڈ کے لئے کھیلنا شروع کیا،اب وہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہیں۔ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *