| | |

انگلینڈ مسلسل دوسری ون ڈے سیریز شکست سے کیسے بچا

 

لیڈز،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ مسلسل دوسری ون ڈے سیریز شکست سے کیسے بچا۔اس کے لئے یہ رپورٹ پیش خدمت ہے۔گزشتہ ہفتہ اسے بھارت سے شکست ہوگئی تھی۔

انگلینڈ میں اچھے وقت کے باوجود بارش نے میچ لپیٹ ڈالا۔جنوبی افریقا اور انگلینڈ کا فیصلہ کن ون ڈے میچ تیز ترین بارش کے سبب منسوخ کردیا گیا۔یوں 3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابری پر تمام ہوئی۔

ہیڈنگلے میں پروٹیز وکٹ کیپر بیٹر مار دھاڑ میں تھے۔76 بالز پر 92 اسکور کر چکے تھے۔بارش ان کی 18 ویں سنچری کی راہ میں رکاوٹ بنی۔

جس وقت میچ ختم کیا گیا تو اس وقت پروٹیز نے 27 اوورز 2 بالز پر 159 اسکور کئے تھے اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

اس سے قبل بھی بارش کے سبب تاخیر ہوئی۔میچ 45 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا تھا۔
ہیڈنگلے لیڈز میں پانی کا طوفان تھا،جس کے باعث امپائرز نے کھیل ختم کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *