| | |

انگلینڈ کا 55 رنز6 وکٹ سےحیران کن کم بیک،بیئرسٹوکا نیا اعزاز

لیڈز،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

انگلینڈ کا 55 رنز6 وکٹ سےحیران کن کم بیک،بیئرسٹوکا نیا اعزاز۔انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سرکےبالوں تک ڈوبتے ہوئے بھی اپنے آپ کو بچالیا ہے۔ایک بار پھر اس کی مدد کو جونی بیئرسٹو آئے ہیں۔انہوں نےمسلسل دوسری سنچری جڑ دی۔ایسا ان کے کیریئر میں پہلی بار ہوا ہے کہ مسلسل 2 ٹیسٹ سنچریز اسکور کی ہوں۔86 واں ٹیسٹ میچ کھیلنے والے جونی بیئرسٹو نے جمی اوور ٹون کے ساتھ مل کر 7 ویں وکٹ پر وہ کردیا جو سیکڑوں میچزکے بعد دیکھنے کو ملتا ہے۔

ہیڈنگلے میں جاری سیریز کے تیسرے وآخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن لنچ کے کچھ دیر بعد انگلینڈ نے اپنی جوابی اننگ شروع کی تو وہ ٹیسٹ کرکٹ کا مشکل ترین  سیشن تھا۔انگلینڈ نے اس میں 6 اور مجوعی طور پر اس سیشن میں 8 وکٹیں گریں۔ٹرینٹ بولٹ نے انگلش اوپنرز کی وکٹیں اکھاڑیں تو میزبان کیمپ ایسا پزل ہوا کہ 55 رنز تک ٹاپ 6 بیٹرز پویلین لوٹ گئے۔ان میں ایلکس لیز4،زک کرولی6 اور جوئے روٹ کے ساتھ اولی پوپ 5۔5 کے مہمان بنے۔کپتان بین سٹوکس18 اور بین فوکس صفر پر گئے۔

انگلینڈ کی 4 وکٹیں 21 اور 6 وکٹیں 55 کے مجموعی اسکور پر گرچکی تھیں۔یہاں سے 7 ویں وکٹ پر جونی بیئرسٹو اور  جمی اوور ٹون نے مزاحمت کی۔اس دوران امپائر نے آئوٹ دیا تو ریویو پر بچ نکلے،ناٹ آئوٹ دیا تو ریویو پھر حق میں گئے۔کیوی بائولرز کا دبائو یوں بھی کم ہوتا گیا کہ بیٹنگ میں جارحیت زیادہ تھی۔آخری سیشن میں جونی بیئرسٹو نےکیریئر کی 10 ویں سنچری کی۔اس سے قبل 5 ہزار ٹیسٹ اسکور مکمل کئے۔28 سالہ جمی اوور ٹون کا یہ ڈیبیو ٹیسٹ تھا،پہلی ٹیسٹ اننگ تھی۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوں نے 82 فرسٹ کلاس میچزمیں 206 وکٹیں لی ہیں۔رائٹ ہینڈ فاسٹ بائولر بیٹنگ آل رائونڈر کے82 فرسٹ کلاس میچزکی 115 اننگز میں 1872 اسکور کئے۔ایک ہی سنچری تھی۔20 کی محض بیٹنگ اوسط  ہے۔

کم روشنی کے باعث امپائرز نے جس وقت کھیل ختم کیا تو انگلینڈ کا اسکور 6 وکٹ پر 264 ہوچکا تھا۔7ویں وکٹ پر 209 رنزکی شراکت بن چکی تھی جو جاری تھی۔جونی بیئرسٹو 126 بالز پر 130 رنزکے ساتھ ناقابل شکست تھے۔انہوں نے 21 چوکے لگائے۔ساتھ میں اوورٹون106 بالز پر 89 اسکور بناکر ڈٹے ہیں۔12 چوکے اور 2 چکے وہ بھی لگاچکے ہیں۔نیوزی لینڈ کی جانب سےٹڑینٹ بولٹ نے73 اور نیل ویگنار نے53 رنز دےکر 2 وکٹیں لیں۔ٹم سائوتھی کو ایک وکٹ ملی۔

اس سےقبل کیوی ٹیم پہلی اننگ میں 329 رنزبنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔ڈیرل مچل نے سنچری کی۔جیک لیچ نے 5 وکٹیں لیں،اننگ کی مکمل تفصیلات کے لئے لنک پر کلک کریں۔

ڈیرل مچل کی سنچری،کیوی ٹیم 329 رنزبناکر آئوٹ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *