| | | | |

ڈیرل مچل کی سنچری،کیوی ٹیم 329 رنزبناکر آئوٹ

لیڈز،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

ڈیرل مچل کی سنچری،کیوی ٹیم 329 رنزبناکر آئوٹ۔انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 329 رنزپر آئوٹ کردیا ہے۔ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے روز کھانے کے وقفہ کے فوری بعد کیوی ٹیم آئوٹ ہوگئی۔اہم بات یہ تھی کہ ڈیرل مچل نے سنچری اسکور کرکے گزشتہ روز کے ہنری نکولس کے آئوٹ میں معاون بننے پر مداوا کیا۔

ہیڈنگلے میں کیوی ٹیم نے جب اپنی نامکمل اننگ شروع کی تو  چھٹی وکٹ  ٹام بلنڈل کی جلد ہی گرگئی۔اس طرح میتھیو پوٹس نے انگلینڈ کے لئے اہم کامیابی اپنے نام اس لئے بھی کی کہ چھٹی وکٹ پر 119 رنزکی شراکت خطرناک ہورہی تھی۔بلنڈل55 اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔265 کے مجوعہ پر 7 ویں کامیابی نے بھی انگلش بائولرز کی مدد نہیں کی۔لنچ  ہونے سے تھوڑی دیر قبل کہیں جاکر پھر 8 ویں کامیابی ملی۔اسپنر جیل لیچ نے اہم کھلاڑی کو اڑایا۔ڈیرل مچل 100 رنز مکمل کرکے 109 پر انکا شکار بنے۔

لیڈزٹیسٹ،پہلا سیشن،عروج ممتاز نے سیکسی کسے کہا

ٹم سائوتھی نے 33 رنزکے ساتھ مچل کے ساتھ مزاحمت کی،سنچری بنوانے میں مدد دی،کیوی ٹیم پھر 329 رنزہی کرسکی۔انگلینڈ کی جانب سے اسپنر جیل لیچ خاص ہیرو بنے۔39 اوورز تک کی گیند بازی میں 100 اسکور دے کر 5 وکٹیں اپنے نام کیں۔سٹورٹ براڈ کو 3 وکٹ کے لئے 62 اسکور کی مار پڑی۔

جواب میں انگلینڈ نے 4 ]پر اپنی پہلی وکٹ کھودی ہے۔ایلکس لیز ٹرینٹ بولٹ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔

ناقابل یقین آئوٹ،آئی سی سی کو وضاحت دینا پڑی

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *