لاہور،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول بھی تیار۔انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول بھی سامنے آگیا ہے۔انگلش ٹیم نے اس سال 2 مرتبہ پاکستان آنا ہے۔پہلے مرحلے میں 7 ٹی 20 میچز اکتوبر،نومبر 2022 میں کھیلے جائیں گے۔اس کے بعد 3 ٹیسٹ میچز سال کے آخر میں شیڈول ہیں۔یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔
انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے 7 ٹی 20 میچز کا شیڈول جاری
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال انگلینڈ کے محدود اوورز ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول آفیشلی جاری کیا ہے،سال کے آخر میں انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا تفصیلی شیڈول جاری نہیں کیا ہے۔
کرک اگین کو موصولہ اطلاعات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم نومبر کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔2 سے 3 روزہ فرسٹ کلاس وارم اپ میچ بھی ٹیبل پر ہے جو 26 سے 30 نومبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔انگلش ٹیم اسلام آباد اترے گی،وہاں پریکٹس میچ یا آپس میں وارم اپ میچ کھیلے گی۔
پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر 2022 سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 دسمبر تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 17 سے 21 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔
انگلش ٹیم 17 برس بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے۔اس کےفوری بعد نیوزی لینڈ سے 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جانے ہیں۔26 دسمبر سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ اس بار پاکستان میں ممکن ہے۔