| | | | |

آئی سی سی اجلاس،وسیم خان نے رمیز راجہ سے حساب صاف کردیا

دبئی،برمنگھم:کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی کی جانب سے برمنگھم کانفرنس کی پہلی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔گزشتہ ماہ کے آخر میں ہونے والی 3 روزہ کانفرنس میں دنیا بھر کے کرکٹ ممالک کے نمائندے شریک تھے ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فل ممبرز کے ساتھ ایسوسی ایٹ ممالک کے وفود بھی ہیں۔خواتین کرکٹ کی نمائندہ نامور کرکٹرز اور شخصیات ہیں۔

ویڈیو کا آغاز آئی سی سی کے چیف وسیم خان کررہے ہیں۔انہوں نے آئی سی سی اجلاس کی عظمت کے قصیدے گائے،ساتھ میں اہم شخصیات کی گفتگو چلائی گئی۔برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے رنگ نمایاں ہوئے،دولت مشترکہ گیمز کی جھلک رہی۔

آئی سی سی اجلاس،3 ممالک سارا کچھ لوٹ گئے،شدید جھڑپ کا انکشاف

اہم بات یہ نوٹ کرنے کی تھی کہ بھارتی بورڈ ،آئی سی سی حکام،دیگر ممالک کی شخصیات کی موجودگی کسی نہ کسی شکل میں دکھائی گئی لیکن پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کہیں دکھائی نہ دیئے۔پاکستان کی نمائندگی کسی شکل میں کہیں نہ تھی۔
کیا وسیم خان نے حساب برابر کر دیا ۔

سوال ضرور ہوگا ،اس لئے کہ گزشتہ سال ستمبر میں جب رمیز راجہ پی سی بی چیئرمین بنے،احسان مانی رخصت ہوئے تو اس وقت وسیم خان چیف ایگزیکٹو پی سی بی تھے۔رمیز راجہ کی سرد مہری کو دیکھتے ہوئے وسیم خان وقت سے قبل مستعفی ہوگئے تھے۔

اس کے بعد مختلف مواقع پر وسیم اور رمیز میں آنکھ مچولی رہی ۔وسیم خان پھر آئی سی سی کی ٹاپ پوسٹ پر آگئے۔اب جو ہوا،وہ محض اتفاق تھا یا پھر انتقام ۔

ویسے پی سی بی کے سابق چیف ایگزیکٹو ہوتے ہوئے وسیم خان کی پاکستانی بورڈ حکام کے ساتھ کوئی ایک ملاقات ،علامتی احترام پر مبنی تصویر ہی ہوجاتی،ایسا کچھ نہ ہوا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *