گال،کرک اگین رپورٹ
سری لنکا کے خلاف دوعسرے ٹیسٹ کا پہلا سیشن سری لنکا کے نام چل رہا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے آخری اوورز میں 2 وکٹیں اڑادی ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی میچ کے شروع ہوتے ہی شان مسعود ٹاپ ٹرینڈ بن گئے،اس لئےکہ پاکستانی ٹیم میں انہیں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
سب سے پہلے ذکر ہو اس رن آئوٹ کا،جو اسپنر کے ہاتھوں کوشال مینڈس کی وکٹ تھی،نئے بیٹر ابھی 3 رنزہی بناپائے تھے کہ آغا سلمان کی بال پر ان کا شکار بنے،ایسا بنے کہ یہ وکٹ آغا سلمان کی نہیں ہوگی۔ان کے ساتھی بیٹر کپتان کرونا رتھنے نے سیدھا شاٹ کھیلا،بال سلمان کے ہاتھ سے لگتی بیلز اڑاگئی،اس وقت کوشال کا بیٹ زمین سے انچز سے بھی کم فاصلے پر تھا۔
دوسرا ٹیسٹ،80 منٹ بعد بال تبدیل،2 تبدیلیاں
سری لنکا جس نے90 رنزکا شاندار آغاز لیا تھا۔کھانے کے وقفہ پر 2 وکٹ پر 96 اسکور کرسکا تھا۔3 چھکے اور 4 چوکے مارنے والے اوشاندا فرنینڈو 50 رنزبناکر محمد نواز کا شکار بنے،وکٹ کیپر محمد رضوان نے کیچ لیا۔ کرونا رتنے 28 پر کھیل رہےتھے۔