دوسرا ٹیسٹ،80 منٹ بعد بال تبدیل،2 تبدیلیاں
| | | |

دوسرا ٹیسٹ،80 منٹ بعد بال تبدیل،2 تبدیلیاں

گال،کرک اگین رپورٹ

 

جمعہ کی شام کرک اگین نے نیوز بریک کی تھی کہ پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیاں متوقع ہیں۔نعمان علی لازمی کھیلیں گے۔ساتھ میں لکھا تھا کہ شان مسعود یا فواد عالم میں سے کوئی بھی ہوگا۔دونوں نیوز درست ثابت ہوئی ہیں۔

سری لنکا کےخلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کےپہلے سیشن میں 80 منٹ کے کھیل کے بعدگیند تبدیل کردی گئی۔امپائرز کے معائنہ کا انداز بھی دیکھا جانے والا تھا،بعد،میں واضح ہوا کہ بال کی ایک سائیڈ پر ابھار نمایاں تھا۔سری لنکن اوپنرز کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے اور اوشاندا فرنینڈو نے  بااعتمادآغاز کیا۔یوں پاکستان کو اپنے بنیادی پیسر شاہین شاہ آفریدی کی کمی شروع سے ہی محسوس ہونےلگی،اس لئے کہ نئی بال سے نئی پچ پر پہلے سیشن کا فائدہ نہیں ملا۔

سری لنکا نے لنچ اپنی اننگ کی ہاف سنچری 15 اوورز میں مکمل کرلی تھی۔اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر ایک بار پھر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کھانے کے وقفہ تک 2 وکٹ پر 96 اسکور بنالئے تھے۔

دوسرا ٹیسٹ،پاکستانی ٹیم میں کون کون شامل ہورہا،بریکنگ نیوز

سری لنکا نےاپنے لیفٹ آرم اسپنر ڈیموتھ ویلاگےکو ٹیسٹ کیپ دی،ادھر اینجلیو میتھیوز نے اس میچ میں 100 ویں کیپ پہن لی۔یہ ان کا 100 واں ٹیسٹ میچ ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔پیسر شاہین شاہ کی جگہ اسپنر نعمان علی کو کھلایا گیا۔فواد عالم کی واپسی ہوئی ہے۔آئوٹ آففارم بیٹر اظہر علی کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

گال میں گزشتہ 3ٹیسٹ میچز میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم مسلسل 3 میچز ہارچکی ہے۔اس کے باوجود سری لنکا نے بیٹنگ کا اعلان اس لئے کیا ہے کہ پہلے 2 روز پچ بیٹنگ کو مدد دے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *