| | | | | |

ایشیا کپ فائنل،وسیم اکرم کی وارننگ،شعیب اختر کی تلقین

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کو وارننگ جاری،سابق کپتان وسیم اکرم نے خبردار کردیا ہے،کہتے ہیں کہ ایشیا کپ فائنل میں قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کو آسان ہرگز مت لے،اس لئے کہ لنکا ٹیم جب اس طرح سیٹ ہوکر کھیلتی ہے تو پھر اسے ہرانا مشکل ہوجاتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی فائنل تک رسائی اس لئے ممکن نہ ہوسکی  کہ وہ دبائو میں تھے،ہریشر والی ٹیم کبھی کامیاب نہیں ہوتی۔

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو جیت کے لئے اٹیکنگ کرکٹ کھیلنا ہوگی۔پاور پلے میں 30 بالز پر 30 یا 35 اور 40 رنز سے کوئی مدد نہیں ملے گی۔پاور پلے میں 60 سے زائد اسکور بنانے ہونگے۔

ایشیا کپ فائنل،آج کچھ کھلاڑی ہمیشہ کے لئے ہارسکتے

ایشیا کپ فائنل آج پاکستان اور سری لنکا کے مابین دبئی میں کھیلا جارہا ہے۔دونوں ٹیمیں 8 برس بعد فائنل کھیلنے جارہی ہیں۔پاکستان اپنے نام کی وجہ بہتر لگتا ہے لیکن سری لنکا کا رواں ایونٹ میں اچھا ریکارڈ ہے۔

پاکستان یا سری لنکا،ایشین کرکٹ ٹائیگر کون،ایشیا کپ فائنل آج

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *