دبئی،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آفیشلی متحدہ عرب امارات منتقل کردیاگیا ہے۔ایشین کرکٹ کونسل نے اب جاکر کنفرمیشن دی ہے کہ اس سال کا ایونٹ سری لنکا میں نہیں ہوگا۔
اندازاکریں کہ اگلے ماہ 27 تاریخ سے ایونٹ شروع ہونا ہے۔ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے یہ اعلان کیا ہے۔اتفاق سے ان کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری ہیں۔اب یہ بھی یاد کرلیں کہ چند روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ساروگنگولی یہ اعلان کرچکے تھے کہ سری لنکا کے حالات اسے ایونٹ کی میزبانی کیا جازت نہیں دیتے،ایونٹ متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔
کیا کہنے،ایشیا کپ کے نئے میزبان کا اعلان ساروگنگولی کرگئے،جانیئے ایونٹ کہاں ہورہا
نتیجہ یہ نکلا کہ اس کے فیصلے بھی اور اس کے اعلانات بھی بھارتی بورڈ سے ہوئے ہیں لیکن اس ترتیب نے ایشین کرکٹ کونسل کی پوزیشن صفر کردی ہے۔
سری لنکا نے پہلے میزبانی کا کہا ،زوردیا،منتیں کیں،پاکستان نے حمایت کی لیکن پھر کہانی الٹ گئی۔