| | | | |

بابر اعظم اور شاہین آفریدی قومی کیمپ میں آمنے سامنے

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم اور شاہین آفریدی قومی کیمپ میں آمنے سامنے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ راولپنڈی میں شروع ہوگیا ہے۔قومی کھلاڑی بیٹنگ اور بائولنگ پریکٹس بھی شروع کرچکے ہیں۔دورہ سری لنکا کے لئے یہ کیمپ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے جو اگلے 5 روز تک رہے گا۔

وسیم اکرم کس کے ساتھ،کہاں،بڑا مقام ،قابل فخر لمحہ

بابر اعظم سمیت بیٹرز کو شاہین آفریدی و دیگر گیند باز پریکٹس کروارہے ہیں۔گرمی کے موسم میں یہ کیمپ کھلاڑیوں کے لئے امتحان ہوگا۔

پی سی بی نے اتوارکو قومی کیمپ کی مختلف ویڈیوز جاری کی ہیں،ان میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھلاڑی اپنے شعبوں میں خوب پریکٹس کررہے ہیں۔

پاکستان کے اہم کھلاڑی محمد رضوان،اظہر علی اور شان مسعود کو پہلے ہی اس کیمپ سے استسثنیٰٰ حاصل ہے۔وہ اس میں شامل نہیں ہونگے۔کائونٹی مصروفیات کے سب وہ  عین وقت پر پاکستان آئیں گے اور ٹیم کے ساتھ سری لنکا جائیں گے۔

سپورٹ اور کام کا فی نہیں،رمیز راجہ پر پہلا وار ہوگیا،لیڈز ٹیسٹ سے ہی سمجھ لیں

پاکستان اور سری لنکا کی2 میچزکی ٹیسٹ سیریز 16 جولائی سے شروع ہوگی۔یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *