| | | | |

بابر اعظم نے سال 2021 کے یادگار اور تکلیف دہ لمحات بتادیئے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

File Photo

پاکستان کرکٹ بورڈ کے کپتان  بابر اعظم نے کہا ہے کہ یہ اہم نہیں ہے کہ شروع کیسے کیا،اہم بات یہ ہے کہ فنش کیسے کیا،فنش کہاں کرنا ہے اور اس کے لئے کیا کردار ادا کیا۔وہ پی سی بی  پوسٹ کارڈ کی 37 ویں قسط میں بات کررہے تھے۔

پاکستانی کپتان کہتے ہیں کہ ہم نے پورا سال اچھا کھیلا،اچھا فنش کیا،پورے سال میں مختلف پلیئرز مین آف دی میچز بنے،ہم نے بہت کچھ سیکھا،ہرمیچ کے بعد ہم نے ریویو کیا۔بہتر کیا۔یہ اچھی بات ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ کام کیا۔میرے خیال سے کافی پلس پوائنٹ ہیں۔

سال 2021،کون کتنے پانی میں،تمام فارمیٹس کا جائزہ،پاکستانی بھی نمایاں

بابر اعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ کام اگلے سال بھی جاری رہے گا۔اصل بات یہ ہے کہ ہم نے اپنے کیمپ پر یقین رکھا،سب کو اعتماد دیا،سب نے کوشش کی۔میرا خیال ہے کہ آپ کی سپورٹ بھی ملی۔2022 میں بھی ملے گا۔سال 2021 کا بہترین کرکٹ لمحہ بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا میچ تھا،میں اسے نہیں بھول سکتا۔میری قیادت میں پاکستان بھارت کے خلاف پہلی بار جیتا،یہ کام اللہ نے ہمارے ہاتھوں سے کروانا تھا،اس کی خوشی ہوئی۔ہم زیادہ اوور کانفیڈنس نہیں ہوئے۔

سال 2021 کا مشکل اور نہ بھولنے والا لمحہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل تھا،ہم نے غلطیاں کیں،آئندہ اس سے بچنے کی کوشش کریں گے،سیکھیں گے۔کووڈ 19 کے حوالہ سے میری سب سے درخواست ہے کہ حفاظت کریں،یہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ابھی بھی تمام تر احتیاطی کام کریں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *