ملتان،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ میں سپر اسٹار کے طور پر متعارف کروانے والی ٹیم کوئی اور نہیں ،ویسٹ انڈیز ہی ہے۔یہ بات بہت کم لوگوں کو یاد ہوگی کہ یہی حریف ٹیم تھی،اس کی پاکستان کے خلاف اب تک کی آخری ہوم سیرہز 2016 میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی تھی۔بابر اعظم اس میں شامل تھے،انہیں کیریئر شروع کئے ہوئے ایک سال ہی ہوا تھا۔
پہلا ون ڈے،قومی ٹیم میں کون شامل،ٹاس کس کا
بابر اعظم نے 31 مئی 2015 کو لاہور میں زمبابوے کے خلاف ڈیبیو پر نصف سنچری بناکر بڑے عزائم کا اظہار کیا تھا،54 رنزکی اننگ دیکھنے لائق تھی لیکن اس کے بعد جولائی 2015 میں سری لنکا میں 2 ون ڈے اننگز میں وہ25 اور 12 تک ہی پہنچ سکے۔11 نومبر 2015 کو ابوظہبی میں انگلینڈ کے خلاف انہوں نے62 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیل کر اپنی دوسری ہاف سنچری بنائی۔اگلے 3 میچز میں 4،22 اور 51 کی اننگ کھیل گئے۔اس کے بعد 2016 میں نیوزی لینڈ کے میچزمیں انہوں نے62 اور 83 کی دلکش اننگز کھیلیں۔اگلا میچ آئرلینڈ کے خلاف 29 پر تمام ہوا۔2016 میں اگست،ستمبر کے انگلیبنڈ کے ایام بھاری گزرے،جب وہ 5 میچز مکمل کھیلے لیکن 40 رنز۔30 اور 9 رنزکے بعد12 اور 31 پر اپنی وکٹ گنواگئے۔4ستمبر 2016 تک قریب 15 کے کرکٹ سفر میں وہ 15 میچزکھیل چکے تھے۔سنچری ایک بھی نہ تھی۔5 ہاف سنچریز کرنٹ کا پتہ دے رہی تھیں لیکن صف اول کے ممتاز بیٹرز میں لانے کو ناکافی تھیں۔
ملتان تیار،آج سے پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز،بابر اعظم پر ایک دبائو آگیا
پھر 30 ستمبر 2016 سے ویسٹ انڈیز کی سیریز آگئی۔متحدہ عرب امارات کی یہ سیریز،ویسٹ انڈیز کا نام بابر اعظم کی شہرت کو 4 چاند لگاگیا،انہوں نے 3 ایک روزہ میچز میں مسلسل 3 سنچریز بناکر پچھلی ساری کسر نکال دی،ان کے بیٹ سے سنچریز کا ایسا سلسلہ نکلا کہ مسلسل 3 سنچریز کرنے والے پاکستان کے تیسرے اور دنیا کے 8 ویں بیٹر بن گئے۔انہوں نے شارجہ میں 120 اور 123 جبکہ ابوظہبی میں 117 رنزکی اننگز کھیلیں۔
پاکستانی ٹیم کی ہوم سیریز اب آہستہ بحال ہورہی ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف 2 ماہ قبل کھیلی گئی سیریز کے آخری 2 میچزمیں بابر اعظم نے مسلسل 2 سنچریز کیں،انہوں نے 114 اور 105 رنزکی اننگز کھیلیں۔اس طرح اب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں سنچری کرتے ہیں تو یہ مسلسل تیسری ایک روزہ سنچری کہلائے گی،یہ الگ سے اعزاز ہوگا۔
بابر اعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف متاثر کن ریکارڈ رکھتے ہیں۔7 میچزمیں 4 سنچریز کی مددسے 536 رنزبناچکے ہیں۔بطور کپتان 12 میچز میں 902 ون ڈے اسکور بناچکے ہیں،یہ ایک الگ کہانی بننے جارہی ہے۔