| | | | |

بابر اعظم کو لے کر وسیم خان اور مکی آرتھر میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ

روٹرڈیم،کرک اگین رپورٹ

عجب اتفاق ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر کے درمیان بابر اعظم کو لے کر دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔اب دلچسپ بات یہ ہے کہ جب مکی آرتھر کو بطور ہیڈ کوچ ان کے عہیدے سے سبکدوش کیا گیا تھا،اس وقت وسیم خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے ساتھ مل کر چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا چارج سنبھال لیا تھا۔

ایشیا کپ میں سمارٹ ٹیکنالوجیز،اوول ٹیسٹ،پاک،بھارت ون ڈے کی اپ ڈیٹ

نیدرلینڈزکے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جیت  کےبعد آئی سی سی کے موجودہ کرکٹ منیجر وسیم خان نے کہا ہے کہ

پاکستان کرکٹ کو  مشکلات اور تاریکی سے نکالنے والا کوئی اور نہیں،وہ ایک ہے

وہ ایک وہی ہے جس نے بابر اعظم کو ایک بڑاپلیئر بنایا۔پاکستان اس وقت دنیا کی ٹاپ ٹیم بن چکا،چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد سے پاکستان کرکٹ نے پیچھے  مڑکر نہیں دیکھا۔

وسیم خان کی تعریف کے بعد مکی آرتھر پیچھے نہ رہے۔انہوں نے بھی فوری جواب دیا

شکریہ وسیم،بابر اعظم ایک سنجیدہ کھلاڑی ہے۔سنجیدگی سے کھیلتا ہے۔ہم سب نے اچھا کردار اداکیا،ہم نے تو صرف اس کی رہنمائی کی۔بابر نےپوری لگن،محنت اور بھرپور محنت کے ساتھ اپنی بھوک کو مٹایا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *