پروویڈنس،کرک اگین رپورٹ
بنگلہ دیش نے عید پر ویسٹ انڈیز کو لٹادیا،تاریخی جیت، ۔عید قربان کا روز بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے لئے یادگار اور خوشگوار رہا۔دورہ ویسٹ انڈیز میں 2 فارمیٹ میں مکمل ناکامی کے بعد اس نے تیسرے فارمیٹ میں قدم رکھتے ہی اپنے سے کہیں بڑے نام ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ جیت رقم کردی ہے۔3 میچزکی سیریز کا آغاز6 وکٹ کی جیت کے ساتھ کیا ہے۔یہ شکست میزبان ٹیم کے لئے نہایت غیر متوقع اور خطرناک ہے،اس لئے کہ پاکستان میں ایک روزہ سیریز کی شکست کے بعد پھر ناکامی نے اسے توڑا ہے۔
یہی نہیں بلکہ بنگلہ دیش نے ایک بات ثابت کی ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر طویل وقت پہلی پوزیشن محض کمزورٹیموں کی عنایت نہیں تھی۔حال ہی میں انگلینڈ نے نیدر لینڈ میں 3 میچز جیت کر اسے پہلی پوزیشن سےمحروم کیا تھا،یہ الگ بات ہے کہ یہ سیریز لیگ کا حصہ نہیں ہے لیکن اس سے اعتماد بڑھے گا۔
کوہلی کاہلی سے دامن نہ چھڑواسکے،سوریا کی اننگ رائیگاں،بھارت ہارگیا
پروویڈنس میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم چاروں شانے چت ہوگئی۔بارش سےمتاثرہ میچ کو 41 اوورز فی اننگ تک محدود کیا گیا۔میزبان ٹیم 9 وکٹ پر صرف 149 رنزہی بناسکی۔اس کیوجہ شریف الاسلام اور مہدی حسن کی تباہ کن گیند بازی تھی۔میزبان ٹیم شروع سے ہی نہ سنبھل سکی۔96 کے قلیل اسکور پر اس کے 7 کھلاڑی پویلین میں تھے۔نتیجہ میں ٹیم 149 تک ہی جاسکی۔ایک موقع پر110 پر 9 وکٹیں گرچکی تھیں۔آخری پیئر نے 39 رنزکی ناقابل شکست شراکت بنائی۔فلپ اور جیڈن سیئلز 21 اور 16 پر ناقابل شکست رہے۔ان سے قبل شمرا بروکس 33 کی اننگ ہی کھیل پائے۔کپتان نکولس پورن نے18 کاحصہ ڈال سکے۔شریف السلام نے 34 رنزکے عوض 4 اور مہدی حسن نے36 رنزدے کر 3 وکٹیں لیں۔
جواب میں ٹائیگرز نےابتدائی وکٹ جلد کھودی تھی لیکن پھر کپتان تمیم اقبال کے 33 اور نجم الحسین کے شاندار 37 رنزنے اچھی بنیاد رکھ دی۔محمود اللہ اور نور الحسن نے اگلا کام آسان کردیا۔بنگلہ دیش نے 55 بالز قبل 4 وکٹ پر 151 اسکور کرکے میچ 6 وکٹ سے جیت لیا۔محمود اللہ41 اور نورالحسن 20 پر ناٹ آئوٹ آئے۔
اس سے قبل اسی روز کیوی ٹیم ایک روزہ میچ میں آئرلینڈ سے ہارتی بال بال بچی تھی،آخری اوور میں اس نے صرف ایک وکٹ سے عزت بچائی لیکن ویسٹ انڈین سائیڈز خفت سے بچ نہ سکی۔
آئی سی سی ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل پر اب بنگلہ دیش120 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے،انگلینڈ 125 کے ساتھ پہلے اور افغانستان 100 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔پاکستان 90 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور ویسٹ انڈیز 80 کے ساتھ 5 ویں پوزیشن پر ہیں۔
آئرلینڈ نے کیویز کو قریب نتھ ڈال دی،نیوزی لینڈ سنسنی خیز مقابلہ میں بال بال بچا