ناگویا ۔کرک اگین رپورٹ ۔کرکٹ بریکنگ نیوز۔
ایشین گیمز کا ایونٹ تو بھارت نے جیت لیا لیکن اس میں ایک بات ہوئی، امپائرز نے بھارتی گیند باز کو پکڑا اس بات پر کہ دونوں ہاتھوں کی انگلیوں پہ متعدد ٹیپس لگی ہوئی تھیں۔ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں۔ امپائرزپریشان کہ انکو ابھی کتنی چوٹیں لگی ہوئی ہیں تو بھارتی بولر جو کہ فیلڈر بھی تھیں انہوں نے پھر امپائرز کے سامنے دو تین انگلیاں سے ٹیپیں اتاریں۔ ٹیپیں اور پٹیاں زمین پرگر چکی تھیں ،بہرحال بھارت ویمنز ایشیا کپ 2026 کا گولڈ میڈلسٹ بن گیا۔ اس نے فائنل میں سری لنکا کو 47 رنز سے ہرا دیا ہے اور سری لنکا کرکٹ ٹیم 216 رنز کے جواب میں صرف 69 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
ادھر جاپان ہی میں بھارتی مینز کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگتے لگتے بچا۔ جاپان کی 41ویں درجے کی رینک کی ٹیم سے وہ شکست سے بال بال بچ گیا۔ مردوں کی بھارتی مینز کرکٹ ٹیم نے آج جاپان کے خلاف ایک ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلا۔ بارش کی وجہ سے یہ میچ 5 اوورز فی اننگ تک محدود کیا گیا ۔بھارتی ٹیم پہلے کھیل کے صرف 32 رنز بنا سکی۔ ایک موقع پر لگا جاپان کی ٹیم جیت جائے گی لیکن نا تجربہ کاری آڑے آئی اور جاپانی ٹیم تین وکٹ پر 30 رنز بنا سکی ۔ دو رنز سے میچ ہار گئی۔
