| | | | | |

تیسرے ٹیسٹ سے قبل قومی کرکٹرز ٹرافیز لے اڑے

کرک اگین رپورٹ

Twitter image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو تیسرے ٹیسٹ سے قبل ہی ٹرافیز مل گئی ہیں۔

بابر اعظم،محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی اسے پاکر بہت خوش ہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اسے تھامے خوشی مناتے رہے۔

پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ان ٹرافیز کا جاری آسٹریلیا سیریز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ ایوارڈز آئی سی سی کی جانب سے ملے ہیں ۔کرکٹ کی گلوبل باڈی نے سال 2021 ایوارڈز کے لئے اپنے رائج طریقہ کے مطابق اعلان کیا تھا۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم سال کے ون ڈے،رضوان ٹی 20 اور شاہین آفریدی سال 2021 کے بہترین کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *