| | | | | | |

حسن علی اپنے ادھورے خواب ایک ڈراپ کھلاڑی سے پورے کرنے کے خواہاں،دیگر اہم خبریں

لندن،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار اور ملک کے لئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے جمی اینڈرسن نئے ہوم سیزن کے آغاز میں اپنے ملکی سلیکٹرز کے خلاف بول اٹھے،انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ مجھے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے کیوں ڈراپ کیا گیا۔

آئی سی سی اجلاس،بھارت نے ایک اور ہاتھ مارلیا

جمی اینڈرسن نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے ڈراپ کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ساتھ میں انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ  انہیں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ وہ اگلے پلان میں شامل ہیں یا نہیں،میں نے ایک ٹارگٹ بنالیا ہے کہ ٹیم میں واپسی کروں۔اس کے لئے انگلش کائونٹی کرکٹ کو ہدف بنایا ہے،کھیل کر واپسی کروں گا۔پاکستانی ٹیم میں اس وقت تک ناکام رہنے والے حسن علی کو بھی ایک تجربہ ملے گا،وہ بھی لنکا شائر کے لئے ایکشن میں ہونگے،مزے کی بات یہ ہے کہ یہ کائونٹی جمی اینڈرسن کی بھی ہے،حسن علی ایک ایسے کھلاڑی سے سیکھنے کے شوق میں ہیں جو واقعی ایک گریٹ گیند باز ہے۔اتفاق یہ ہے کہ وہ 40 سال کی عمر میں اپنی ٹیم، میں واپسی کی جنگ لڑرہا ہے۔ادھر حسن علی پر ٹیم سے ڈراپ ہونے کی تلوار لٹک رہی ہے،کیونکہ گزرے سیزن میں حسن علی تمام فارمیٹ میں ناکام گئے ہیں۔

انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز 2 جون سے لارڈز میں شروع ہوگی۔

جنوبی افریقا نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی ہے۔دونوں میچز اپنے نام کئے۔مہاراج کی بائولنگ کے چرچے ہیں لیکن اس میچ کے فیصلہ کن دن میں عجب اتفاق ہوا ہے۔مہمان ٹیم کے فیلڈر مہدی حسن مرزا پروٹیز بیٹر کی شاٹ پر اپنی نگاہیں نہ جماسکے،بال ان کی کھوپڑی پر لگی،پھر سٹریچر پر باہر لائے گئے،اس وقت آرام کررہے ہیں۔

ادھر پاکستانی کھلاڑیوں نے انگلش کائونٹی کے پہلےرائونڈ ہی میں کمال دکھایا ہے۔محمد عباس نے اپنی بائولنگ اور شان مسعود نے دونوں اننگز میں اپنی شاندار ففٹیز سے رنگ جمایا ہے۔اتفاق یہ ہے کہ  دونوں ہی پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ ہیں،ایک اور پاکستانی کھلاڑی حارث رئوف نے اپنی کائونٹی یارک شائر کو جوائن کرلیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *