حسن علی پھر ناکام،پاکستان231 رنز پر ڈھیر، 147 کا خسارہ
| | | |

حسن علی پھر ناکام،پاکستان231 رنز پر ڈھیر، 147 کا خسارہ

گال،کرک اگین رپورٹ

حسن علی نےایک بار پھر مایوس کیا،بطور آل رائونڈر کھیلنے والےرائٹ ہینڈ بیٹر سیٹ ہوکر ایک کوالٹی اسپنر کو غیرذمہ دارانہ انداز میں کھیلنےکی کوشش میں بولڈ ہوگئے۔آف اسٹمپ سے باہر پڑی بال کو ریورس سوئپ کرنا مہنگا پڑا۔نتیجہ میں یاسر شاہ کی  مایوسی دیدنی تھی۔اس کے بعد پاکستان کےلئے مزید کچھ کرنا ممکن نہ رہا۔231 رنزپر اننگ تمام ہوئی۔147 رنزکا خسارہ مقدر بنا۔

پاکستان،سری لنکا ٹیسٹ،ممکنہ مواقع کیا

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے تیسرے روز کا آغاز نہایت سست انداز میں کیا،ابتدائی 10 اوورز میں 20 رنزبنے۔یاسر شاہ گزشتہ روز کے سے انداز میں کھیل رہے تھے۔حسن علی کو سیٹ ہونا تو آگیا لیکن رنز چرانا نہیں آیا۔نتیجہ میں اسکور 191 سے  223 تک ہی پہنچا تھا  کہ حسن علی54 بالز پر 21 اسکور کرکے پربتھ جے سوریا کا شکار بنے۔پاکستان نے اس دوران 14 اوورز کھیل لئے۔نئے بیٹر نعمان علی 11 بالز تک ہی رکے اور1 رن بناسکے۔

آخری آئوٹ ہونے والے پلیئر یاسر شاہ تھے جو 97 بالز کھیل کر26 رنزکے ساتھ مینڈس کا شکار بنے۔یوں پاکستانی ٹیم 88 اوورز اور ایک بال پر 231 اسکور بناکر آئوٹ ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 21 اوورز اور ایک بال پر صرف 47 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔پربتھ جے سوریا 80 رنزکے عوض 3 وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

سری لنکا نے پہلی اننگ میں 378 اسکور کئے تھے۔یوں اسے147 رنزکی بڑی لیڈ حاصل ہے۔سری لنکا کی دوسری اننگ شروع ہوچکی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *