| | |

دوسرا ٹی 20،پروٹیز کاجوابی اٹیک،سیریز برابر

کارڈف،کرک اگین رپورٹ

جنوبی افریقاکا انگلینڈ پر پلٹ کروار۔دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پروٹیز کی 58 رنز سے کامیابی۔اس طرح 3 میچزکی سیریز 1-1 سے برابرکردی ہے۔میزبان ٹیم 208 رنزکے تعاقب میں پورے اوورز نہ کھیل سکی اور 20 بالیں قبل 149 پر ڈھیر ہوگئی۔

کارڈف میں کھیلا گیا میچ درحقیقت ریلی روسو کا دوسرا ڈیبیو کیریئر ثابت ہوا۔طویل وقت کے بعد واپسی کرنے والے روسو  نے جارحانہ اننگ کھیلی۔ون ڈائون پوزیشن پر آنے والے بیٹر نے 55 بالز پر 96 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔انہوں نے 5 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔ان کے علاوہ رزا ہینڈرکس نے 53 رنزکی شاندار باری کھیلی۔پروٹیز ٹیم  مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ پر207 اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،پاکستان کے کیا چانسز،باقیوں کا بھی جائزہ

جواب میں انگلش ٹیم ایک موقع پر 2 وکٹ پر 77 اسکور کرچکی تھی لیکن اس کے بعد وکٹ گرنے سے سنبھل نہ سکی اور 16 اوورز 4 بالز پر 149اسکورکے ساتھ پویلین لوٹی۔ جونی بیئرسٹو 30 اور جوس بٹلر 29 جب کہ معین علی 28 کی اننگز ہی کھیل سکے۔آخری 5 وکٹیں 21 اسکور کے اندر گریں۔یوں جنوبی افریقا نے یہ میچ 58 رنز سے جیت کر محدود اوورز فارمیٹ سیریز میں واپسی کی۔

فارمیٹ تبدیل،انگلینڈ بھی فاتح،معین علی کا نیا اعزاز

پروٹیز کی جانب سے اسپنر تبریز شمسی نے 27 رنز اور اینڈلی فلکوایو نے39 رنز دے کر 3،3 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *