گال،کرک اگین خصوصی رپورٹ
دوسرے ٹیسٹ کا وقت آج آن پہنچا،تبدیلیاں اور تیاریاں،100 واں میچ۔سری لنکا اور پاکستان آج پھر مدمقابل،اس ماہ کے شروع میں اسی مقام پر جب ایک ٹیسٹ میچ شروع ہوا تو وہ بھی سیریز کا دوسرا ہی ٹیسٹ تھا،تب بھی سری لنکا خسارے میں تھا۔ایسے میں آسٹریلیا نے پہلے دن 298 اسکور اور پہلی اننگ میں 364 رنزبناکر بااعتماد بنیاد رکھی لیکن پھر کیا ہوا۔سری لنکا نے اس کے باوجود میچ جیت لیا۔سیریز برابر کردی۔
پاکستانی ٹیم کو یہ سب ذہن میں رکھ کر اتوار کو گال میں اترنا ہوگا۔ٹیم میں ایک اسپنر نعمان ساجد کی شرکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم شاہین شاہ کی جگہ اسپنر کھلائیں گے۔2 پیسرز کے ساتھ ہی میدان میں اتریں گے۔کرک اگین کی جمعہ کی خبر کی اس حد تک تصدیق ہوگئی ہے۔
دوسرا پہلو یہ ہے کہ شان مسعود یا فواد عالم میں سے کسی ایک کی انٹری ہو،یہ سری لنکا کے لئے سرپرائز ہوسکتا ہے۔کرک ا گین نے جمعہ کی سٹوری میں یہ واضح کیا تھا۔اگر مزید کوئی تبدیلی نہ ہوئی تو باقی 10 پلیئرز وہی ہونگے جنہوں نے پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا۔
ادھر سری لنکا بھی ایک نئے آف اسپنر کے ساتھ پاکستان کو سرپرائز دے سکتا ہے۔لیفٹ آرم اسپنر ڈیونتھ ویلاگے کو کھلاسکتا ہے۔ماناسنگھے بھی آپشن ہیں۔تجربہ کار آل رائونڈر اینجلیو میتھیوز اپنے کیریئرکا 100 واں ٹیسٹ میچ کھیلیں گے،انہیں 7ہزار ٹیسٹ رنز کے لئے 124 اسکور بنانے ہیں۔یہ تجربہ کار بیٹر واقعی میں پاکستان کے لئے الرٹ ہوسکتے ہیں۔
گال میں آخری بار ٹیسٹ میچ کب ڈرا ہوا،پاکستان کے پاس ہیٹ ٹرک کا موقع
پاکستان کو 2 میچزکی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔بابر اعظم الیون کے لئے ٹیسٹ اہم ہے کیونکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ریس کا معاملہ ہے۔سیریز ٹرافی اہم ہے۔ساتھ میں بیرون ملک کی سیریز کی فتح پاکستان کے سری لنکا میں سابقہ ریکارڈ کو برقرار رکھے گی۔
دوسرا ٹیسٹ،پاکستانی ٹیم میں کون کون شامل ہورہا،بریکنگ نیوز
ٹاس اہمیت کا حامل ہوگا۔سری لنکا نے پہلے میچ میں پاکستان کی چوتھی اننگ کا تجربہ دیکھ لیا،جب 342 اسکور تک بن گئے،ایسے میں عین ممکن ہے کہ سری لنکن کپتان ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بلے بازی کروادیں۔میچ صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔