گال،کرک اگین رپورٹ
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کاوقت آن پہنچا۔اتوار 24 جولائی سے شروع ہونے والا دوسرا ٹیسٹ دونوں ٹیموں کے لئے نہایت اہی اہم ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ریس میں جانے کے لئے پاکستان کی کامیابی اہم ہوگی۔ادھر چھٹے نمبر پر موجود ستی لنکا شکست کی صورت میں فائنل ریس سے باہر ہوگا۔
دوسرے ٹیسٹ کے بعد ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل کا منظر کیاہوگا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل کے مطابق جنوبی افریقا پہلے،آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے۔پاکستان کا تیسرا نمبر ہے۔پاکستان کی پوزیشن 58.33 فیصد پوائنٹس شرح کے ساتھ تیسری ہے۔پاکستان نےا گر سری لنکا کو یہ میچ ہرادیا تو ایک جانب سیریز جیتے گا۔دوسری جانب ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں ٹیبل شرح 63.88 فیصد شرح کے ساتھ بہتر انداز میں تیسرے نمبر پر آجائے گا۔شکست کی صورت میں پاکستان کے لئے خراب پوزیشن ہوگی۔وہ پانچویں نمبر پر واپس آجائےگا،یہ بھی ممکن ہے کہ پوائنٹس فیصد شرح کے فرق سے بھارت سے تھوڑا بہتر چوتھے نمبر پر آجائے۔
سری لنکا یہ میچ ہارنے کی صورت میں 43 فیصد شرح کے ساتھ چھٹے نمبر پرہی ہوگالیکن فائنل ریس سے باہر ہوگا۔اگر سری لنکا یہ میچ جیتا تو جہاں پاکستان چوتھے سے 5 ویں نمبرپرگرسکتا ہے،وہاں سری لنکا چھٹے سے تیسرے نمبرپر جمپ کرے گا،اس کی پوائنٹس شرح 53.76 فیصد ہوگی۔
آئی سی سی اجلاس،4 بڑے ایونٹس کے میزبان فائنل،ایجنڈاسامنے آگیا
گال میں اگر دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوا توکیا ہوگا۔سیریز پاکستان کی ہوجائے گی لیکن پاکستان کی ریٹنگ شرح 58 سے واپس55 اور 56 کے درمیان ہوگی،پوزیشن بھی نمبر3 ہی رہےگی لیکن آگے اس کی محرومی پرابلم دے سکتی ہے۔سری لنکا ڈرا میچ کی صورت میں بھی فائنل ریس باہر ہوجائے گا۔
کیا گال میں ٹیسٹ میچ ڈرا ہوسکتا ہے؟اہم سوال ہے،اس کے لئے ہماری اگلی رپورٹ کا انتظار کیجئے۔