لندن،کرک اگین رپورٹ
File photo,Instagram
رضوان کا نیا اعزاز،لبوشین کا بڑا ایوارڈ،مستفیض کی دھماکا خیز واپسی۔کائونٹی کرکٹ کے طویل فارمیٹ میں زیادہ اثر انداز نہ ہونے والے پاکستانی کھلاڑی اپنے من پسند فارمیٹ ٹی20 کرکٹ میں پہلی ہی کوشش میں رنگ جمادیئے ہیں۔
سسیکس کی نمائندگی کرنے والے رائٹ ہینڈ بیٹر نے 81 رنزکی اننگ کھیلی،یہ ان کا ڈیبیو میچ تھا۔انگلینڈ کی ٹی 20 بلاسٹ لیگ میں ڈیبیو پر بڑی اننگ کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی بھی بنے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ،بیس بال اسٹیڈیم میں میچز ہونگے
ادھر کرکٹ کیمپ سے دوسری اہم ترین نیوز یہ ہے کہ بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے بنگلہ دیش کیمپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔26 سالہ لیفٹ ہینڈ پیسر گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہیں۔انجری کے باعث نہ کھیل سکے۔اب انہیں اگلے ماہ ویسٹ انڈیز میں شیڈول 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے واپس بلالیا گیا ہے۔
ویسے کرکٹ کی دنیا میں آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ کے ٹاپ پلیئرز میں سے ایک مارنوس لبوشین زندگی کا سب سے حسین ٹائٹل لینے والے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ان کے ہاں بچہ کی پیدائش متوقع ہے،یوں وہ باپ کا ایوارڈ بھی لے اڑیں گے۔ان کی اہلیہ ربیکا ہیں،ان کی شادی اس سال کے شروع میں بھارت میں ہوئی تھی۔27 سالہ آسٹریلین بیٹنگ آل رائونڈر نے 26 ٹیسٹ،16 ایک روزہ میچز اور واحد ٹی 20 میچ کھیل رکھا ہے۔