کرک اگین رپورٹ،ریٹائرمنٹ کے 3 ہفتے بعد بین سٹوکس کی سنچری،ہیڈلائنز میں آگئے۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ بین اسٹوکس نے تین ہفتے قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد پہلی بار مسابقتی ایکشن میں واپسی پر جرات مندانہ سنچری کے ساتھ ایک بار پھر سرخیوں میں جگہ بنائی۔
ڈرہم کیلئے ون ڈے کپ میں ڈربی شائر کو ہرانے میں مدد کی۔تکلیف اور درد کے باوجود سنچری بنالی۔۔
آل راؤنڈر نے اپنی تمام نمایاں صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جب وہ بار بار درد سے لڑ رہے تھے -50 رنز تک تک پہنچ گئے تھے تو درد سے گر رہے تھے – 108 کی شاندار ناقابل شکست اننگز کے ساتھ اپنی ٹیم کو 257 کے ہدف تک لے گئے۔
ڈربی شائر نے 9 وکٹ پر 256 رنزبنائے تھے۔سٹوکس نے نو اوورز کرائے لیکن وہ وکٹ لینے میں ناکام رہے
