| |

سال کے آخر میں کورونا سے ایک اور ون ڈے سیریز منسوخ

فلوریڈا،کرک اگین رپورٹ

File Photo

امریکا اور آئر لینڈ کی ایک روزہ سیریز آخرکار منسوخ ہوگئی ہے۔امریکی ریاست فلوریڈا میں شیڈول دونوں ممالک سال کی آخری ایک روزہ سیریز بچانے کی بھرپور کوششوں میں رہے لیکن کورونا نے سال ختم ہوتے ہوتے جان نہیں چھوڑی۔اس طرح اس سال کی ایک اور سیریز منسوخ ہوگئی ہے۔

امریکا کا دوسرے ٹی 20 میں بھی آئرلینڈ سے تگڑا مقابلہ،سیریز برابر

آئرش ٹیم امریکا کے دورے پر تھی۔اس سے قبل 2 ٹی 20  میچزکی سیریز کھیلی گئی جو 1-1 سے برابررہی۔3 روز قبل 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ منسوخ کیا گیا کیونکہ کھلاڑیوں کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آگئے تھے۔پھر 28 دسمبر کا دوسرا ایک روزہ میچ ایک دن کے لئے ملتوی کرکے اعلان کیا گیا تھا کہ اب نئے شیڈول کے مطابق 29 دسمبر سے اوپر تلے 2 میچز کھیلے جائیں گے۔

امریکا میں 28 دسمبر کی شام میں ہی فیصلہ ہوگیا کہ یہ میچز اب ممکن نہیں رہے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ آئرش ٹیم کے سپورٹنگ اسٹاف میں مسلسل کووڈ ٹیسٹ مثبت آتے رہے۔منگل کی صبح دونوں ٹیموں نے پریکٹس کرنی تھی،کوئی ٹیم بھی میدان میں نہیں پہنچی۔امریکا میں منگل کی شام میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ سیریز منسوخ کردی جائے۔آئرلینڈ کی ٹیم کی بدھ کی صبح کی ٹکٹیں بک کروادی گئی ہیں،مہمان ٹیم بدھ کی صبح واپس اپنے ملک آئرلینڈ روانہ ہوجائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *