سری لنکا 46 رنزپر ڈھیر،کوہلی کی کپتانی کے نئے راز،آرچر کا معاہدہ
| | | | |

سری لنکا 46 رنزپر ڈھیر،کوہلی کی کپتانی کے نئے راز،آرچر کا معاہدہ

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

برمنگھم کان مویلتھ گیمز 2022 کے گروپ بی کے ایک میچ میں سری لنکن ویمنز کرکٹ ٹیم صرف 46 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔یوں آئی لینڈرز خواتین بری کارکردگی میں پاکستان سے بھی آگے نکل گئی ہیں۔پروٹیز ویمنز نے انہیں جکڑ کررکھ دیا۔

جمعرات کو جاری میچ میں سری لنکا ویمنز ٹیم17 اوور اور ایک بال پر صرف 46 کے اسکور پر ڈھیر ہوئی۔کپتان چماری اتا پتو 15 رنزکے ساتھ نمایاں رہیں۔باقی 10 پلیئرز ڈبل فیگر میں نہیں پہنچ سکیں۔

پروٹیز کی نیڈن ڈی کلرک نے4 اوورز میں 7 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

ادھر انگلش پیسر جوفرا آرچر ان فٹ ہیں،اس کے باوجود انکے معاہدے جاری ہیں۔انہوں نے سسیکس کائونٹی سے 2023 تک اپنا معاہدہ بڑھالیا ہے،پیسر نہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیل پارہےہیں اور نہ ہی لیگز یا اپنے ملک کا ڈومیسٹک میچ۔

ایشیا کپ تاریخ،سری لنکا 1988 میں اعزاز کا دفاع نہ کرسکا،بھارت پھر ایشین چیمپئن

ادھر بھارتی کرکٹ بورڈ کے خزانچی نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی کو بورڈ نے کپتانی سے نہیں ہٹایا،یہ ان کا اپنا فیصلہ تھا۔انہوں نے کوہلی کے کپتانی چھوڑنے کے 7 ماہ بعد وہی موقف اپنایا ہے جو بورڈ آفیشلز کا پہلے سے ہے لیکنن ویرات کوہلی نے انکشاف کیا تھا کہ مجھ سے بورڈ نے کوئی بات نہیں کی۔

بھارتی بورڈ نے کوہلی کی خراب پرفارمنس پر ان کی سلیکشن کا معاملہ سلیکٹرز پر چھوڑا ہے۔کوہلی آئوٹ آف فارم ہیں۔ٹیم سے باہر ہیں۔ایشیا کپ سے واپسی ممکن ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *