| | | | | |

سیاہ فام کرکٹر صدر ہونگے،آسٹریلین کھلاڑی ہسپتال میں،کپتان سے اہم ملاقات،متعدد خبریں

لندن،کرک اگین رپورٹ

File photo,icc-cricket

سیاہ فام کرکٹر صدر ہونگے،آسٹریلین کھلاڑی ہسپتال میں،کپتان سے اہم ملاقات،متعدد خبریں۔آسٹریلین کرکٹر بھارتی ہسپتال میں،کوہلی کا ریکارڈ گیا،اگلے کپتان کی ملاقات طے۔بھارت کی آئی پی ایل 2022 ایک بار پھر کورونااٹیک کا شکار ہے،اہم پلیئرز وکوچنگ اسٹاف کے ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔ان میں ایک نام آسٹریلین کرکٹر مچل مارش کا بھی ہے،ان کو ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔وہ بھارتی لیگ میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کررہے ہیں ۔اس ٹیم کے متعدد ممبران کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔

مارش کو ہسپتال میں مانیٹر کیا جارہا ہے،انہیں اب ایک ہفتہ دور رہنا ہوگا،وہ آج بدھ اور  ہفتہ کے میچز میں شامل نہیں ہونگے۔سوال یہ ہے کہ کووڈ ٹیسٹ کا رجحان اگر زیادہ تر مثبت ہی آیا تو پھر لیگ کا مسقبل کیا ہوگا،اس حوالہ سے غیر ملکی پلیئرز میں پریشانی پائی جاتی ہے۔

ادھر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر راب کی بین سٹوکس سے اس ہفتہ ملاقات کریں گے،اس میں وہ انہیں کپتان بننے کی باقاعدہ پیشکش کریں گے،جوئے روٹ پہلے ہی ٹیسٹ کپتانی سے استعفیٰ دے چکے ہیں،بین سٹوکس جو کہ آل رائونڈر بھی ہیں،اس سیٹ کے لئے موزوں ترین امیدوار ہیں۔

عمران خان کو تنہا کرنے کے لئےمخلوط حکومت کا نیا فیصلہ،کرکٹ میں بڑی تبدیلی

بھارت کے کھلاڑی کے ایل راہول نے اپنے ہم وطن ویرات کوہلی کا ایک ریکارڈ چھین لیا ہے،وہ ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار اسکور کرنے والے پلیئر بن گئے ہیں،اس سے قبل یہ اعزاز کوہلی کو حاصل تھا۔

انگلینڈ میں ایک اور دلچسپ بات  دیکھنے میں آئی ہے،نسل پرستانہ کرکٹ رویوں کی نفی کے لئے  گلوسٹر شائر کائونٹی نے سابق کرکٹر ڈیوڈ لورینس کو نیاصدر بنادیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *