| | |

عمران خان کو تنہا کرنے کے لئےمخلوط حکومت کا نیا فیصلہ،کرکٹ میں بڑی تبدیلی

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

File Photo,PCB

عمران خان کو تنہا کرنے کے لئےمخلوط حکومت کا نیا فیصلہ۔پاکستان میں سب کچھ راتوں رات بدل جاتا ہے،ایسا ہی ایک پلان پاکستان میں آنے والی نئی حکومت بناچکی ہے اور اس کا مقصد عمران خان کو کرکٹ برادری سے قطع تعلق کرنا ہے۔کرک اگین یہاں یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ 2019 میں پاکستان کے سابق کپتان،سابق وزیر اعظم اور سابق پی سی بی پیٹرن انچیف عمران خان نے ملک میں نیا ڈومیسٹک ڈھانچہ سیٹ کیا تھا،جس سے ڈیپارٹمنٹل  کرکٹ ختم ہوگئی تھی،ہزاروں کرکٹرز بے روزگار  ہوگئے تھے،ماضی کے عمران خان کے ساتھی جاوید میاں داد بھی مخالف تھے۔یہی نہیں بلکہ ان سمیت ہزاروں کرکٹرز عمران خان کے مخالف ہوگئے تھے۔ایسے میں اب جب پاکستان کی حکومت تبدیل ہوگئی ہے،عوامی سطح پر عمران خان کو سپورٹ بہت زیادہ ملی ہے،ایسے میں عمران خان کو اصل ان کی کرکٹ برادری سے کٹ کرنے کے لئے یہ سوچا گیا ہے،جب سابقہ کرکٹ سسٹم بحال ہوگا تو پھر سرکاری کرکٹ نوکریاں بھی بحال ہوجائیں گی،ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بھی واپس آجائے گی،کرکٹرزکی تنخواہیں لگ جائیں گی،نتیجہ میں عمران خان اپنی کرکٹ برادری کی سپورٹ کھودیں گے۔

پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کے مستقبل کے لئے عمران خان کا نیا دعویٰ

میڈیا میں ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں موجود مخلوط حکومت سے محکمہ جاتی کرکٹ کی بحالی کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔نئی حکومت نے پی سی بی کے نئے آئین کے نتیجے میں مانی کے دور حکومت میں فرسٹ کلاس کرکٹرز کو سرکاری محکموں سے بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب موجودہ پی سی بی چیئرمین اس فیصلے کے لاگو ہوتے ہی مستعفی ہوسکتے ہیں ،اس کے لئے اگلے چند گھنٹے اہم ہیں۔پیر کو عمران خان نے کہا تھا کہ رمیز اگر مستعفی ہوئے تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا،ویسے وہ میرا کرکٹر ہے،آخری بال تک لڑناجانتا ہے۔

پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا مستقبل کیا،ایک فیصلہ سب واضح کردے گا

رمیز راجہ نے گزشتہ سال ستمبر میں احسان مانی کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا تھا،منگل کو جب حکومت کی نئی وفاقی کابینہ  حلف اٹھانے جارہی ہے۔ایسے میں رمیز راجہ کی امیدیں جاری عمران خان کی مہم کے علاوہ اور کسی چیز سے نہیں ہونگی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سابق وزیر اعظم کی جوابی گفتگو نے واضح کردیا ہے کہ یہاں مقدس ادارے اپنا گیت گارہے ہیں،کوئی لاہور جاکر بول رہا ہے تو کوئی اسلام آباد میں لگا ہے۔ایسے میں عمران خان کا لاہور کا جلسہ نہایت اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *