| | | | | | | | |

شاہین آفریدی کا نیا پیغام،پاکستانی گرائونڈز میں کیا چل رہا،آئی پی ایل رپورٹ

 

کرک اگین رپورٹ

 

 

پاکستان کرکٹ کے حوالہ سے دلچسپ خبریں ہیں،رمیز راجہ کے لئے بطور پی سی بی چیئرمین اپنا کام جاری رکھنا مزید مشکل ہوگیا ہے،اس کی ایک مثال  یہ ہے کہ رمیز راجہ پاکستانی پچز کی تبدیلی کے لئے آسٹریلین ڈراپ ان پچز انسٹال کرنا چاہتے تھے لیکن منگل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں  اب نئی پچز کسی اور فارمولے سے تیار کی جارہی ہیں،آئوٹ فیلڈ کے لئے ڈھاکا سے گھاس منگوائی گئی ہے۔میدان میں 3 پچز بنانے کا منصوبہ ہے،ایک پچ بائونسی،ایک پچ لو اور ایک پچ ہلکی گھاس والی بنائی جائے گی۔اس طرح رمیز راجہ کا اصل منصوبہ بند ہوگیا ہے،اس سے ان کے کمزور ہونے کا اندازا ہوتا ہے۔یہ اگلے منظرنامہ کے لئے بہت کچھ ہے۔

آئی پی ایل کی ناقابل یقین ہیٹ ٹرک نے ٹیم کو یقینی جیت سے دور کردیا

ادھر پاکستان کے پیسر شاہیبن آفریدی نے انگلینڈ پہنچنے کے بعد پہلا آفیشل بیان جاری کیا ہے کہ وہ نئے سفر کے لئے بہت جذباتی ہورہے ہیں۔کائونٹی کرکٹ میں وہ مڈل سیکس کی نمائندگی کے لئے تیار ہیں۔

بھارت میں آئی پی ایل مقابلے جاری ہیں،منگل کی شب  رائل چیلنجرز بنگلور  لکھنو سپر جائنٹس کو 18 رنز سے ہرادیا ہے۔فاتح ٹیم نے 6 وکٹ پر181 اسکور بنائے۔کپتان فاف ڈوپلیسی نے 96 رنزکی اننگ کھیلی،سابق کپتان ویرات کو ہلی صفر پر گئے۔جواب میں لکھنو ٹیم 8 وکٹ پر163 اسکور تک پہنچ سکی۔جوش ہیزل ووڈ نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے 25 رنزدے کر 4 وکٹیں لیں۔

انگلش کائونٹی کرکٹ میں اس ہفتہ تیسرا رائونڈ شروع ہوگا،جمی اینڈرسن نے اپنی کائونٹی  لنکا شائر کے لئے کھیلنے کا اعلان کیا ہے،اطلاعات یہ ہیں کہ ان کی شرکت کے امکانات روشن ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *