ملتان،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخرزمان اور ویسٹ انڈین اوپنر شائی ہوپ کے مابین کلچر ایکسچینج کے حوالہ سے دلچسپ بات چیت ہوئی ہے۔دونوں میں خوب مذاق ہوا۔ایک دوسرے کی زبان کے الفاظ سمجھنے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔
پی سی بی کی جاری کردہ ویڈیو کے مطابق شائی ہوپ نے آم نکال کر پوچھا کہ یہ آپ کی زبان میں اسے کیا کہتے۔فخر نے بتایا کہ آم۔اس پر شائی ہوپ نے جملہ ہنستے ہوئے دہرایا۔ادھرفخر نے جواب میں مینگو کو مانگو کہہ کہ جوابی مذاق کیا۔فخر نے پھربتایا کہ آم کی مختلف قسمیں ہیں۔ شائی ہوپ نے کہا کہ ہمارے جزیرےمیں یہ نہیں ہیں۔
پھر پاکستانی اوپنر نے اپنے حریف کھلاڑی سے پوچھا کہ ملتان کےموسم کے بارے میں کیا خیال ہے۔اس پرشائی ہوپ نے سہم کرجواب دیا کہ گرم۔پھر کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ گرم۔سچ یہ ہے کہ حقیقت میں بہت گرم بلکہ بہت گرم ترین جگہ ہے۔فخر نے جواب میں بتایا کہ ہم اردو میں کہتے ہوتے ہیں کہ یہاں بہت گرمی ہے۔بہت گرمی ہے۔
آئی سی سی ٹیم رینکنگ،پاکستان بھارت سے آگے نکل گیا
فخر نے یہ بھی بتایا ہے کہ راولپنڈی میں اتنی گرمی نہیں ہوتی لیکن ملتان میں گرمی ہوتی ہے۔اس پر شائی ہوپ نے پوچھاکہ کیا یہ پاکستان کاگرم ترین مقام ہے؟فخر نے جواب دیا کہ نہیں لیکن گرم ترین مقامات میں سے ایک ہے۔پھر بھی شائی ہوپ کہنے لگے کہ بہت گرم مقام ہے۔فخر نے کہا کہ تم بہت خوش قسمت ہوکہ یہاں ہو۔اس پر شائی ہوپ ڈرنے کی اداکاری کرتے کہنے لگے کہ جی،میں خوش قسمت ہوں۔
شائی ہوپ نے بتایا کہ ہمارے ہاں اتنی گرمی نہیں ہوتی،اگر کبی ہوبھی جائے تو موسم جلد نارمل ہوجاتا ہے۔فخرزمان نے جواب میں بتایا ہے کہ کراچی کا موسم بھی کیریبین موسم کی طرح ہی ہوتا ہے۔
شائی ہوپ نے پوچھا کہ سکس کو کیا کہتے ہیں اردو میں؟فخر نے بتایا کہ یم چھکا کہتے ہیں۔فور کو چوکا کہتے ہیں۔اس کے علاوہ بھی ایک2 اور 4 کے مطلب بھی بتائے گئے۔