شاداب خان سچے نکلے،ڈی آر ایس پر آئوٹ انسانی غلطی،ہاک آئی کی معذرت آگئی

لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز

شاداب خان سچے نکلے،ڈی آر ایس پر آئوٹ انسانی غلطی،ہاک آئی کی معذرت آگئی۔ہاک آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تصدیق کردی ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں سلمان علی آغا کے خلاف رائلے روسو کو ناٹ آؤٹ قرار دینا انسانی غلطی تھی۔ہاک آئی نے تسلیم کیا ہے کہ سسٹم نے زیربحث ڈلیوری کو درست طریقے سے ٹریک کیا تھا جس میں امپائر کی کال کے طور پر امپیکٹ اور وکٹ کو ہٹ کے طور پر دکھایا گیا تھا۔ تاہم آپریٹر کی غلطی کی وجہ سے غلط بال ٹریکنگ ڈیٹا کوآن ائر کردیا گیا۔

اگر توقع کے مطابق عمل کیا گیا ہوتا تو بال ٹریکنگ کا درست ڈیٹا غلط ڈیٹا کے چلنے کے چند سیکنڈ بعد ہی دستیاب ہوتا، ہاک آئی کی وضاحت اور اظہار افسوس سامنے آیا ہے۔

ہاک آئی بال ٹریکنگ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی واحد منظور شدہ ٹیکنالوجی ہے جسے پہلی بار 2008 میں آزمایا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ  ڈی آر ایس  کا حصہ ہے۔

شاداب خان نے کل میچ کے بعد اسے کھلے عام تنقید کانشانہ بنایا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *