گال،کرک اگین رپورٹ
شان مسعود مسلسل دوسری ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی بنچز تک محدود،یوں اسکواڈ کا حصہ بن کر پلیئنگ الیون میں جگہ نہ بنانے کا یہ 5 واں مسلسل ٹیسٹ میچ ہوگیا ہے۔سوشل میڈیا اور ٹوئٹرکا یہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
کرک اگین نے تحقیق کی ہے اور ذمہ دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم ان کی سلیکشن کے مخالف نکلے ہیں۔چیف سلیکٹر محمد وسیم اور ان کی ٹیم اس بات کی پابند ہے کہ اچھی فارم پر وہ پلیئر کو سلیکٹ کرے،چنانچہ گزشتہ 9 ماہ سے ان فارم پلیئر،پاکستان اور انگلینڈ کی وکٹوں پر اسکور بنانے والے،کائونٹی کرکٹ کے ٹاپ اسکورر بننے والے شان مسعود سلیکٹ تو ہوگئے لیکن پاکستانی کپتان کا دل نہ جیت سکے۔
سری لنکا کے خلاف آج سے گال میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم میں ہونے والی 2 تبدیلیاں بھی ان کا مقدر نہ بدل سکیں،منیجمنٹ نے ایک آئوٹ آف فارم پلیئر اظہر علی کو ڈراپ کرکے دوسرےآئوٹ آففارم کھلاڑی فواد عالم کو شامل کیا ہے لیکن شان مسعود کے لئے جگہ نہیں بنی۔
دوسرا ٹیسٹ،80 منٹ بعد بال تبدیل،2 تبدیلیاں
ذرائع کے مطابق شان مسعود مڈل آرڈر میں بیٹنگ کے لئے تیار ہیں لیکن پاکستانی کپتان کے نزدیک ایک اوپنر کو مڈل آرڈر میں نہیں کھلایا جاسکتا،چنانچہ امام الحق اور عبد اللہ شفیق چونکہ فارم میں ہیں،اچھی اوپننگ جوڑی ہے،اس لئے شان مسعود کی جگہ نہیں ہے۔شان مسعود خود ہر پوزیشن پر بیٹنگ کے لئے تیار ہیں،انہوں نے 33 ویں سال میں داخل ہوکر کیمپ میں مایوسی کا اظہار بھی کیا ہے۔
سری لنکا نےکھانے کے وقفہ تک24 ویں اوور تک 2 وکٹ پر 96 اسکور بنالئے ہیں۔