| | | | |

شعیب اختر کا غصہ کم نہ ہوا،راولپنڈی ایکسپریس کی کرکٹ شروع،طوفانی بائولنگ

 

کرک اگین رپورٹ

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شیب اختر بھی ایکشن میں آگئے ہیں،انہوں نے پھر سے کرکٹ شروع کردی ہے،ایسا لگتا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے پاکستان کے دورے ختم کئے جانے پر وہ بھی برہم ہیں اور زوردار قسم کی بائولنگ کرنے لگے ہیں،انہوں نے اسلام میں بنے ایک نئے مگر خوبصورت کرکٹ گرائونڈ میں میچ کھیلا ہے اور اپنے فل اسپیل سے گیندیں کروائی ہیں۔ساتھ میں اپنے اسٹائل کی طرح وہ آئوٹ کی اپیل بھی کرتے دیکھے گئے ہیں۔

 

شعیب اختر نے ٹوئٹر اکائونٹ سے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ اسلام آباد کلب میں بڑے طویل عرصہ کے بعد اہنے فن کے اظہار کا موقع ملا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب اختر بائولنگ کر رہے ہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس نے فل طاقت کے ساتھ دوڑنا شروع کیا اور بال کی جو بیٹسمین کے پیڈ پر لگی،انہوں نے زوردار طریقہ سے آئوٹ کی اپیل کی لیکن امپائر متاثر نہیں ہوئے۔شعیب اختر کافی دیر حیرانگی کا اظہار کرتے رہے۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے جب پاکستان کا دورہ ختم کیا تھا تو شعیب اختر نے نہایت ناراضگی ظاہر کی تھی اور قومی کھلاڑیوں کو مشورہ دیا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں جاکر سب ٹیموں کا پھینٹا لگائیں تاکہ انہیں سمجھ آجائے کہ وہ کس دنیا میں رہتے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ شعیب اختر قومی کرکٹرز کو یہ سب کرکے دکھارہے ہیں۔

بشکریہ ٹوئٹر

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *