| | | | | |

شعیب ملک اگلے محاذ پر پہنچ گئے،ایل پی ایل کا دوسرا میچ بھی جاری

کولمبو،کرک اگین 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک بھی سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کے لئے وہ آج کولمبو پہنچے ہیں،ان کی ٹیم جافنا کنگز نے ان کی تصویر شیئر کرتے لکھا ہے کہ ٹیم کو طاقت مل گئی ہے۔کمک پہنچ گئی ہے۔

لنکا پریمیئر لیگ،سب الٹا،ٹاس والی ٹیم ہارگئی،حفیظ بائولنگ میں چل گئے،وہاب ریاض بیٹنگ میں چھاگئے

پیر 5 دسمبر کو شعیب ملک کی عدم موجودگی میں ان کی ٹیم کو پہلے میچ میں گالے گلیڈی ایٹرز سے 54 رنزکی بھاری شکست ہوئی ہے۔اس تناظر میں شعیب ملک کی آمد کو دیکھا جارہا ہے۔

ادھر کولمبو میں آج لیگ کا دوسرا میچ بھی شروع ہوگیا ہے۔ دمبولا جائنٹس نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔4اوورز میں 48 اسکور بنالئے ہیں۔بیٹنگ سائیڈ میں صہیب مقصود اور عمران طاہر بھی شامل ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *