| |

عثمان کے نمبر پر آنےوالے ہیڈ کی سنچری،خواجہ دیکھتے ہی رہ گئے

ہوبارٹ،کرک اگین رپورٹ

Twitter image

آسٹریلیا نے آخری ٹیسٹ کےپہلے روز کے خاتمہ پر 6 وکٹ کھوکر241 اسکور بنائے۔60 اوورز کا کھیل بھی ممکن نہ ہوسکا،آخری سیشن قریب پورا ہی ضائع ہوگیا۔بارش نے پھر موقع ہی نہ دیا۔

آسٹریلین سلیکٹزر وٹیم منیجمنٹ کا اپنا معیار ہے یا پھر عثمان خواجہ کے لئے ہمیشہ کی طرح کڑا امتحان۔ایشز کے پانچویں ٹیسٹ میں خواجہ کے بیٹنگ نمبر میں تبدیلی کا فائدہ اس نمبر پر کھیلنے والے بیٹر کو ہوا جس نمبر پر خواجہ نے سڈنی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریز بنائی تھیں۔

ہوبارٹ ٹیسٹ،آدھی انگلش ٹیم تبدیل،ڈیوڈ وارنر صفر کا شکار

ٹریوس ہیڈ کو فائنل الیون میں لایا گیا،انہیں نمبر 5 پوزیشن ہی دی گئی۔اس پوزیشن پر گزشتہ میچ میں دونوں اننگز میں پے درپے سنچریز کرنے والے خواجہ کو کہا گیا کہ وہ اوپننگ کریں۔نتیجہ میں کل تک جس نمبر پر خواجہ نے سنچریز بنائی تھیں،آج اسی پوزیشن پر کھیلتے ہوئے ٹریوس ہیڈ نے سنچری بنادی،ادھر اوپنر جانے والے خواجہ ناکام ہوگئے تھے۔وہ صرف 6 اسکور کرسکے۔

چائے کے وقفہ پر آسٹریلیا نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 215 اسکور بنالئے تھے۔12 رنز پر 3 وکٹ،پہلے سیشن میں 4 وکٹیں کھودینے والی ٹیم کو دوسرے سیشن  کا کھیل راس آگیا،ایک وکٹ پر اسکور کہاں سے کہاں کردیا۔ٹریوس ہیڈ 101 رنزبناکر گئے،انہوں نے صرف 113 بالیں کھیلیں۔12 چوکے لگائے۔کیمرون گرین 74 پر آئوٹ ہوئے۔براڈ اور رابنسن نے 2،2 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل ایشز کے 5 ویں ٹیسٹ میچ کا ٹاس انگلش کپتان جوئے روٹ  نے جیتا،پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا۔مہمان ٹیم نے 5 تبدیلیاں کیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *