| | | |

عمران خان سے ملاقات کیسی رہی،کھلاڑیوں کی زبانی تفصیلات کرک اگین پر

کرک اگین رپورٹ

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے بہت پرجوش ہیں۔سابق کپتان اور پی سی بی کے پیٹرن انچیف عمران خان سے ملاقات کے حوالہ سے سارا دن خبریں چلتی رہیں۔یہ بھی آیا کہ عمران خان نے کیا ہدایات دیں،کیسے ٹیم کو پرجوش بنایا،کیا کچھ کہا ۔یہ سب تو چلتا رہاہے۔اہم بات یہ ہے کہ ملنے والے کھلاڑی کیا کہتے ہیں۔

سینئر بیٹسمین محمد حفیظ نے خوبصورت تصویر شیئر کرتے کہا ہے کہ عمران خان سے ملنا ہمیشہ ہی عظیم لمحہ رہا۔کہتے ہیں کہ ان سے ،ملاقات ہمیشہ ہی جذبوں کو تقویت دینے کا سبب بنی ہے،میرے ہیرو اور میرے ملک کے وزیر اعظم عمران خان ہیں۔پاکستان۔زندہ آباد۔

ایک اور کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ میرے کیریئر کا سب سے بڑا اور عظیم لمحہ ہے کہ میں وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ ہونے والی اہم میٹنگ میں شریک تھا۔

حسن علی کہتے ہیں کہ ایک عظیم اور اس وقت کی سب سے ضروری میٹنگ تھی جو پاکستان کے آل ٹائم ہیرو اور وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہوئ۔میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا شکر گزار ہوں،نہایت قابل احترام انسان نے ہمیں وقت دیا اور ہمیں کھڑا کرنے کے لئے بہت بڑے جملے بتائے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمیشہ عمران خان سے مل کر سیکھنے کا موقع ملتا ہے،وہ ہمیشہ کے لیجنڈری کھلاڑی ہیں۔ان کے ساتھ مل کر ہمیشہ بہت کچھ ملتا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے باقی پلیئرز نے بھی کھل کرخوشی کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے ایک ایک کھلاڑی کو سمجھایا ہے اور بتایا ہے کہ جیتنا کیسا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ کپتان کو اچھی ٹپس بھی دی ہیں۔ساتھ میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو انکار کرنے والے ممالک کے خلاف جارحیت اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ کسی کی منتیں نہیں کرنی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *