| | | | |

پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ پھر بحال،پہلا ٹی20 آج،ٹاس اور میچ کی پیش گوئی

کراچی ،کرک اگین رپورٹ

Image by PCB

پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بحالی کا اعزاز ایک بار پھر ویسٹ انڈیز کو حاصل ہونے جارہا ہے۔دونوں ممالک کے مابین ایک ایسے وقت میں سیریز شروع ہورہی ہے،جب  3 ماہ قبل 2 بڑے کرکٹ ممالک نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے اوپر تلے پاکستان کے دوروں سے انکار کردیا۔ستمبر میں یہ ستم پہلے کیویز نے کیا،اس کے 3 روز بعد انگلینڈ نے ایسا کردیا۔ایک بار پھر ایسا لگا کہ تمام ممالک جیسے ایک نکتہ پر یکجا ہوگئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان دسمبر میں اس سے قبل ہی شیڈول تھا،اس نے آنے کی حامی بھری،جس کی تعبیر مکمل ہونے والی ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی 20 میچزکی سیریز کا پہلا میچ آج پیر 13 دسمبر 2021 کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔کراچی کی تاریخ میں اب تک 4 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ان میں سے 3 ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوئے جو کہ 2018 میں تھے،تینوں میں گرین شرٹس فتحیاب رہے۔ایک میچ 2008 میں ہوا جو کہ ہسٹری کا پہلا ٹی 20 تھا،اس میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی تھی۔

ٹی 20سیریز،پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر برتری،رینکنگ میں بھارت کے لئے خطرہ،بابر اعظم کا منفرد اعزاز

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی مجموعی باہمی ٹی 20 میچز وسیریز کی کارکردگی کے حوالہ سے کرک اگین پہلے ہی تفصیلی رپورٹ شائع کرچکا ہے،آج کے حوالہ سے صرف میچ پر بات ہوگی۔صاف سی بات ہے کہ میزبان ملک فیورٹ ہے۔رینکنگ میں تیسری اور 9 ویں پوزیشن ٹیموں کے میچ میں پاکستان کو سبقت ہے۔اوپر سے مہمان سائیڈ 3 پلیئرز کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر پہلے ہی مشکلات میں ہے۔باقی پلیئرز میں سے 11میدان میں اتریں گے۔

کراچی میں ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دے گی،اس کے لئے بابر اعظم فیورٹ ہوسکتے ہیں۔پلیئنگ الیون ککی سلیکشن کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے۔شاہ نواز دھانی اور محمد وسیم جونیئر میں سے ایک نے کھیلنا ہے۔باقی سائیڈ فل سٹرینتھ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔حیدر علی،خوشدل شاہ اور آصف علی مڈل آرڈر میں ہونگے۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات 6 بجے شروع ہوگا،مہمان سائیڈ میں کافی ٹی 20 ڈیبیو پلیئرز بھی ہوسکتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *