| | | | |

کامران اکمل زلمی سے شدید ناراض،منانے کی کوششیں ناکام،نئی ویڈیو بھی جاری

لاہور،کرک اگین  رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے پشاور زلمی کا شکریہ ادا کرکے خدا حافظ کہدیا ہے۔پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ تقریب میں کیٹگری تبدیل ہونے پر انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر خصوصی ویڈیو اس مقصد کے لئے بنائی ہے اور واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ وہ پشاور زلمی کے لئے نہیں کھیلیں گے،اس کی وجہ صاف ہے کہ کیٹگری تبدیلی سے وہ دلبرداشتہ ہیں۔

کراچی کنگز نے پی ایس ایل 7 کے لئے کیا جمع تفریق کی

کامران اکمل نے کہا ہے کہ 6 سال سے پی ایس ایل کھیل رہا،صرف ایک میچ نہیں کھیلا۔میری عزت ہے۔پلیئر کی اپنی لیگ میں ویلیو ہوتی ہے۔میرا خیال ہے کہ میں اس لائق نہیں ہوں کہ میں کھیلوں۔پہلے بھی میں نے گولڈ میں بڑی مشکل سے ایڈجسٹ کیا تھا،اب اس سے بھی نیچے سلور میں کھلانا میرے جیسے کو اچھا نہیں ہے۔5 ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلا۔50 سے اوپر ٹیسٹ میچز ہیں۔یہ تو عزت کے خلاف ہے۔بات پیسے کی نہیں ہے بلکہ وقار کی ہے۔میں یہ سیزن اس کیٹگری میں نہیں کھیلوں گا۔

کامران اکمل کہتے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ،سب کے لئے خاص دعا ہے۔کسی کے آنے سے فرق ضرور پڑتا ہے،جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔کرکٹ چلتی رہتی ہے۔پی ایس ایل کے 6 ایڈیشن میں عزت کے ساتھ کھیلا ہوں،پوری منیجمنٹ کا شکرگزار ہوں۔زلمی کے ساتھ اچھا سفر رہا ہے۔

پاکستان سپر لیگ7،پشاور زلمی کا اسکواڈ

کامران اکمل کو منانے کی کوششیں جاری ہیں،انہوں نے سی کیٹگری میں کھیلنے سے واضح انکار کردیا ہے۔کامران اکمل نے یہ بھی کہا ہے کہ  میں خود سے اپنے چارٹ یا پرفارمنس بتانا نہیں چاہتا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ایسا سلوک ہو۔محمد عامر نے اپنے رد عمل میں  کہا ہے کہ کامران اکمل ،تم  بہترین پلیئر ہو۔کئی سابق کرکٹرز نے کامران اکمل کے خیالات سے اتفاق کیا ہے۔

ادھر ویسٹ انڈیز کے یونیورس باس کرس گیل کے ساتھ بھی عجب کہانی ہوئی ہے،انہیں کسی بھی ٹیم نے پک نہیں کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *