| | |

وقت نہیں رہتا،یقین رہنا چاہئے،معین علی انگلینڈ ٹیم میں شامل،36 ویں سالگرہ ایشز ٹیسٹ میں منائیں گے

لندن،کرک اگین رپورٹ

معین علی کی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ تمام،36 ویں سالگرہ کے دوران ایشزٹیسٹ کھیلیں گے۔وقت ایک سا نہیں رہتا،یقین پختہ ہونا ضروری ہے۔

نکی جئی ہاں۔معین علی نے ہاں کی اور انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ میں واپس آگئے ہیں۔کرک اگین نے 4 روز قبل نیوز دی تھی کہ ان کو میسج دے دیا گیا،کل نیوز بریک کی تھی کہ وہ ہاں کرنے والے ہیں اور آج 7 جون کو انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے۔

فائنل ڈرایا ٹائی ہواتو ٹیسٹ چیمپئن کون،افغانستان پرجرمانہ،معین علی کوآوازیں

یہ 2021 کی بات ہے۔موسم گرما تھا۔ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے 35 سالہ  معین علی نے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس، ٹیسٹ ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم اور انگلینڈ مینز کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر روب کی کے ساتھ بات چیت کے بعد اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔اسپن باؤلنگ آل راؤنڈر معین علی کو آسٹریلیا کے خلاف جمعہ 16 جون 2023 کو ایجبسٹن میں شروع ہونے والے پہلے دوانشورنس مینز ایشز ٹیسٹ میچوں کے لیے انگلینڈ کے مردوں کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔وہ  جیک لیچ کی جگہ لیں گے، جنہیں 16 کھلاڑیوں پر مشتمل اصل اسکواڈ سے اتوار کو کمر کے کم تناؤ کے فریکچر کے بعد  باہر کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ منیجمنٹ معین علی کی منت سماجت پرمجبور،بڑی درخواست کردی

آف اسپنر نے  64 ٹیسٹ میں  2,914 ٹیسٹ رنز بنائے ہیں اور 195 وکٹیں ہیں۔ وہ 18 جون کو ایجبسٹن میں پہلے ٹیسٹ کے دوران اپنی 36 ویں سالگرہ منائیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *