| | | | | |

آئی سی سی فیصلہ چیلنج،پی سی بی نے اپیل کردی

 

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو اپیل کردی۔راولپنڈی پچ کے حوالہ سے آئی سی سی ریفری پائی کرافٹ کے فیصلہ کو چیلنج کیا ہے۔

نجم سیٹھی کی قیادت میں کام کرنے والے نئے پی سی بی بورڈ نے راولپنڈی پچ کے حوالہ سے گزشتہ ماہ کا کیا گیا فیصلہ چیلنج کیا ہے۔

صرف 10 منٹ اور 26 رنزکے فرق سے پاکستان ورلڈ چیمپئن شپ فائنل سے باہر،پنڈی پچ بھی خراب قرار

گزشتہ ماہ پاکستان اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کی راولپنڈی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ جاری ہوا،پچ ایوریج سے بھی کم تر قرار دی گئی تھی۔

اس سے قبل گزشتہ سال کے شروع میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پچ کو بھی یہی درجہ اور ڈی میرٹ پوائنٹ ملا تھا۔

نجم سیٹھی کی نگرانی میں کام کرنے والے پی سی بی حکام  نے اس فیصلہ کو چیلنج کیا ہے اور کہا ہے کہ پنڈی پچ کا آخری والا ڈی میرٹ پوائنٹ خارج کیا جائے۔

کرک انفو کے مطابق پی سی بی۔ سورس نے دعویٰ کیا ہے کہ اپیل کے ساتھ متعدد چیزیں بھیجی گئی ہیں،ان میں ویڈیوز،رہکارڈز،تقابلی جائزے شامل ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *