| | | | | |

فہیم اشرف کا سخت رد عمل،انداز نرالا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

PCB Image

فہیم اشرف کا سخت رد عمل،انداز نرالا۔پاکستان کرکٹ ٹیم سے ڈراپ آل رائونڈر فہیم اشرف نے بھی رد عمل دے دیا ہے۔انہوں نے اپناایسا انداز اختیار کیا ہے کہ ان  پرکوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد ہونہیں سکتا۔انہوں نے غیرروایتی انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو ٹی 20 میں ہرادیا

سوشل میڈیا ٹوئٹر ویب پر فہیم اشرف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے قرآنی آیات کا اردو ترجمہ لکھا ہے۔وہ لکھتے ہیں کہ

ہم نے ان کی گردنوں میں ایسے طوق ڈال دیے ہیں۔جوان کی ٹھوڑیوں تک پہنچے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے ان کے سر اوپر کو اُٹھ کر رہ گئے ہیں ۔اور ہم نے ایک دیوار ان کے آگے کھڑی کر دی ہے اور ایک دیوار ان کے پیچھے،اور ان کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا ہے ،پس وہ کچھ نہیں دیکھ سکتے۔
سورۃ یٰسین

پی سی بی نے حال ہی میں سنٹرل کنٹریکٹ لسٹ جاری کی ہے۔کھلاڑی بڑھاکر 3 درجن کے قریب کئے گئے ہیں لیکن ان میں فہیم اشرف شامل نہیں ہیں۔وہ دائیں ہاتھ کے میڈیم فاسٹ بائولر ہیں۔ٹیسٹ اسکواٖ ڈ میں شامل رہتے ہیں،گزشتہ 18 ماہ میں پاکستان کے لئے اہم موقع پر اچھی اننگز کھیلی ہیں۔انہیں پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ لسٹ میں جگہ نہیں دی ہے۔

فہیم اشرف سری لنکا کا دورہ کرنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں لیکن یہ رد عمل ذومعنی ہے۔سنٹرل کنٹریکٹ میں جگہ نہ ملنے پر کچھ حلقوں کی جانب سے آواز بھی بلند کی گئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *