راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
قومی کیمپ میں کیا نیا ہوا،آغا بھی کچھ بتاگئے۔قومی کیمپ،سلمان علی آغا نے کیا سیکھا،باقیوں کا احوال۔راولپنڈی میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ کمیپ میں وارم اپ ہونے کےساتھ سیکھنے،سکھانے کا عمل جاری ہے،اب ایسی بھی کوئی بات ہوئی نہیں ہے کہ بریکنگ نیوز بنتی،مثبت انداز کی چلتی باتیں قابل ستائش ہیں۔بائولرز اپنی پریکٹس میں لگے ہیں۔بیٹرز میچ جیتنے جیسی پریکٹس کررہے ہیں۔وارم اپ میچ یا دوستانہ میچ کے رنگ نکھتے ہوئے ہیں۔
نیشنل انڈر 19کپ میں پہلے راؤنڈ میں سنچریز
اسکواڈ کا حصہ سلمان علی آغا بھی کوچزکے قریب ہیں۔بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے ساتھ کافی وقت گزرا۔انہوں نے تو انکشاف ہی کیا،لیکن یہ سب انوکھے انداز میں کیا کہ مجھے سیکھنے کا بہت موقع ملا۔سلمان علی آغا آل رائونڈر ہیں۔بیٹنگ کے حوالہ سے وہ بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے بہت بہتر سیکھ سکتے ہیں۔اس لئے انہوں نے بہت کچھ بتانے والے انداز میں کیا۔
اس پریکٹس میچ میں سابق کپتان سرفراز احمد بھی بیٹنگ کرگئے ہیں،انہوں نے 41 رنز کی اننگ کھیلی اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔اس سے قبل کپتان بابر اعظم نے سنچری اسکور کی تھی۔بائولنگ میں تو کمال ہوگیا۔حارث رئوف کے ساتھ بابر اعظم نے بھی 2 وکٹیں لے لیں،شاہین آفریدی اور یاسر شاہ سمیت لیڈنگ بائولرز صرف ایک ایک وکٹ لے سکے۔بابر اعظم نے134 کی اننگ کے بعد ریٹائرمنٹ لی ،یہ اننگ سے تھی۔اسی طرح فواد عالم نے بھی 75 کی اننگ کھیلی۔آغا شاہد نے بھی 48 رنزکئے۔
محمد رضوان کی پہلی کائونٹی سنچری
اس کیمپ میں شریک حسن علی کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل دلچسپ اور اعلیٰ رہا ہے۔مجھے سپورٹ ملی ہے،آنے والی سری لنکا سیریز میں پرفارم کروں گا۔