بارباڈوس ،کرک اگین
مسلسل 6 سیریز میں شکست ،مسسلسل 9 ایک روزہ میچز کی ہارکے بعد ویسٹ انڈیز نے ون ڈے کامیابی کا مزا چکھا تو ایسا لگا،بڑا نہیں ،بہت بڑا اپ سیٹ ہوگیا ہے اور کیوں نہ لگے۔
اس سال مئی کے آخر اور جون کےشروع میں ویسٹ انڈیز ٹیم نیدر لینڈز سے 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے بعد پاکستان سے کھیلنے ملتان آئی تھی۔یہاں تینوں ایک روزہ میچز کی شکست کے ساتھ اسے رخصت کیا گیا۔
اپنے گھر پہنچی تو خیال آیا کہ بنگلہ دیش کے خلاف جیتیں گے لیکن اس سے ون ڈے اور ٹی 20 سیریز دونوں ہاردیں ۔آگے بھارت سے معرکہ تھا۔اس کے خلاف بھی دونوں محدود اوورز کی سیریز میں ناکامی ہوگئی ۔
اہم نکتہ یہ بھی تھا کہ پاکستان،بنگلہ دیش اور بھارت سے ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ شکست ہوئی۔یوں 9 ایک روزہ شکستوں،3 ون ڈے سیریز اور 2 ٹی 20 سیریز کی ناکامیوں کے بعد نیوزی لینڈ سے ٹی 20 سیریز کی شکست 6سیریز بنیں ۔
اس کے بعد کیویز سے پہلے ایک روزہ میچ میں جیت بہت بڑی بات ہے۔
پہلے اسے 190 رنز تک محدود کیا ۔پھر شمرا بروکس کے 79 رنز کی بدولت ہدف 39 اوورز میں 5 وکٹ پر پورا ہوا۔
یہ سیریز أئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے ۔ٹکٹ سے محرومی کے خوف نے ویسٹ انڈیز سے اس حالت میں بھی بڑا میچ جتوایا ہے۔
دس برس بعد ویسٹ انڈیز میں ون ڈے،کیویز کھیلنا بھول گئے،190 پر ڈھیر