| | | | |

ملتان،پاک ویسٹ انڈیز میچز کی ٹکٹ کتنے میں،کہاں سے ممکن

ملتان،کرک اگین رپورٹ

جون کی گرمی،جنوبی پنجاب کرکٹ فینز کا جنون،دونوں ٹکراگئے ہیں تو سوال یہ ہے کہ کیا ہوگا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ون ڈے میچزکے لئے فینز کا وہ جوش وخروش دکھائی دے گا جو یہاں کا خاصہ ہے۔عام خیال یہی ہے کہ دیگر وینیوز کی نسبت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائی بڑی تعداد میں آئیں گے لیکن ہائوس فل منظر سورج کے غروب ہونے کے بعد ہی دیکھنے کو ملے گا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم،ایک روزہ ریکارڈز،گرمی اور آم کے موسم میں پہلی بار میچز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹکٹوں کی فروخت کے لئے پیٹرن ترتیب دے دیا ہے،اس میں سے  یہ بھی ہے کہ ٹکٹیں  بک می اپلیکشن کے ذریعہ خریدی جاسکیں گی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ٹکٹوں کی قیمت مناسب رکھی ہے۔8 انکلوژرز میں سے 4 کی ٹکٹ پرائز 300 اور باقی 4 سٹینڈز کی 500 روپے فی ٹکٹ ہوگی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 3 ایک روزہ میچز 8 جون،10 جون اور 12 جون کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،

پی سی بی اس حوالہ سے مزید تفصیلات آج جاری کرے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *