ملتان،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کی ملتان میں ایک روزہ کرکٹ تاریخ،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی انٹرنیشنل ون ڈے میچز کی تفصیلات کرک اگین پہلے ہی شائع کرچکا ہے۔یہاں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آنے والی سیریز کی مناسبت سے گزرے ایک اکلوتے میچ کا ذکر کرتے ہیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم،ایک روزہ ریکارڈز،گرمی اور آم کے موسم میں پہلی بار میچز
اتفاق سے وہ بھی بدھ کا روز تھا۔کل 8 جون بدھ کو ہی یہاں ایک بار پھر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کھیلیں گے۔قریب 16 برس قبل 2006 میں 13 دسمبر کی تاریخ تھی اور بدھ کا روز تھا،جب پاکستان اور ویسٹ انڈیز 5 ایک روزہ میچزکی سیریز کے چوتھے میچ میں ملتان میں کھیلے تھے۔یہ اب تک کا دونوں ممالک کا واحد میچ بھی ہے۔
اس سیریز کے کپتان انضمام الحق تھے لیکن انجری کی وجہ سے وہ 2 میچز نہیں کھیل سکے تھے،ان میں ملتان کا یہ میچ بھی شامل تھا۔اس طرح وہ اپنے ہوم، ٹائون میں ایکشن میں نہیں آسکے تھے۔دوسرا دلچسپ اتفاق یہ تھا کہ عبدالرزاق نے قیادت کی،اتفاق سے بطور کپتان یہ ان کا پہلا میچ بھی تھا۔اب نیا معاملہ یہ ہے کہ بابر اعظم بھی بطور کپتان یہاں اس میدان کے لئے ڈیبیو کریں گے۔
پاک،ویسٹ انڈیز میچ کی تاریخ کچھ زیادہ حوصلہ افزا نہیں ہے۔قومی ٹیم نے ٹاس جیتا،پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ٹیم پورے اوورز بھی نہ کھیل سکی،ایک بال قبل 209 رنز کا ٹوٹل سیٹ کرسکی تھی۔سپراسٹارز شاہد آفریدی اور محمد حفیظ ایک ایک اور شعیب ملک صفر پر گئے تھے۔یاس حمید نے 71 اور عبدا لرزاق نے 33کی اننگ کھیلی۔مورلن سومئلز کا نام ابھی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے سنچری میکر آنر بورڈ پر موجود ہے،انہوں نےناقابل شکست 100 رنزبنائے،ٹیم 7 وکٹ سے فتحیاب رہی۔یوں پاکستان پہلے مرضی کی بیٹنگ کرکے بھی میچ نہ جیت سکا تھا۔
ملتان:کرکٹ میچ ہے،آزادی مارچ نہیں
سوال یہ ہے کہ اب کیا ہوگا۔وکٹ کیسی ہوگی۔ٹاس کتنا اہم ہوگا۔پاکستان ہرانی شکست کا غم مٹاسکے گا،کون فیورٹ ہوگا۔ان سب کے جوابات سمیت مزید اہم تفصیلات پاک،ویسٹ انڈیز میچ کی مین سٹوری میں آنے کو ہیں۔دیکھتے رہیئے،کرک اگین ڈاٹ کام۔