| | |

نیشنل ٹی اسکواڈز میں تبدیلی کے لئے ونڈو کھول دی گئی،ورلڈ کپ ٹیم میں تبدیلی؟

image Source :Twitter

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

پی سی بی کا نیشنل ٹی 20 کے اسکواڈز کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ،نیشنل ٹی ٹونٹی میں شریک ٹیموں کے لیے لون  ونڈو کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے،یہ ایک اچھی کوشش ہے کہ اس سے پلیئرز کو فائدہ ہوگا۔جن کھلاڑیوں نے اب تک ٹورنامنٹ ۔میں کوئی میچ نہیں کھیلا وہ لون ونڈو کے مطابق دوسرے اسکواڈ میں جا سکتے ہیںلون ونڈو کا یہ آپشن صرف نیشنل ٹی 20 کے لیے قابل عمل ہوگا۔

لون ونڈو کے لیے تمام ٹیموں کے کوچز کل مشاورت کریں گے۔اس کا اعلان پی سی بی  نے اتوار کی رات کیا ہے۔چیف سلیکٹر ۔قومی کرکٹ محمد وسیم اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان بھی اس عمل کا جائزہ لیں گے۔اس عمل سے پی سی بی کوایک اور مدد مل سکتی ہے۔

پی سی بی کے لئے ورلڈ ٹی اسکواڈ کافارم میں آنا ضروری ہے،ایسے میں وہ پلیئرز بھی مکمل فارم، میں نہیں ہیں۔اعظم خان مسلسل آئوٹ آف فارم جارہے ہیں۔اسی طرح اور بھی کئی پلیئرز مشکل میں ہیں۔پی سی بی کے پاس یہ آپشن موجود ہے کہ ورلڈ ٹی اسکواڈ  میں تبدیلی کرسکتا ہے،یہ عمل اس نگاہ سے سوچا جاسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *